پاکستان پیٹرولیم لیمیٹڈ (PPL) , مثبت رجحان کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے۔
بنیادی جائزہ
آج پاکستان پیٹرولیم لیمیٹڈ (PPL) ابتدائی سیشن کے دوران PSX کے بہترین اسٹاکس میں سرفہرست ہے۔ آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن سیکٹر کی یہ کمپنی بلوچستان میں گذشتہ اختتام ہفتہ پر تیل و گیس کے تین نئے ذخائر کی دریافت کے اعلان کے بعد آج تیزی کا رجحان اپنائے ہوئے ہے۔ ان تینوں نئے ذخائر کی ممکنہ یومیہ پیداوار کا تخمینہ ملک کی مجموعی پیداوار کا 45 فیصد لگایا گیا ہے جو کہ معاشی مسائل سے گھری ہوئی پاکستانی معیشت کے لئے بلاشبہ ایک تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان پیٹرولیم لیمیٹڈ بلوچستان اور پنجاب میں تیل و گیس کے مزید ذخائر کی دریافت کے لئے بھی نئے پراجیکٹس کا آغاز کر رہی ہے۔ جس کے بعد اسکے اسٹاکس کی طلب میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
پاکستان پیٹرولیم لیمیٹڈ (PPL) کا قیام 1950ء میں حکومت پاکستان کے تیل و گیس کی تلاش کے سرکاری ادارے کے طور پر عمل میں آیا۔ اسکا بنیادی سرمایہ اسوقت 16 کروڑ 81 لاکھ روپے رکھا گیا تھا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچیج (PSX) میں اسکا ادا شدہ سرمایہ (Paidup Capital) 2 ارب 72 کروڑ شیئرز پر مشتمل ہے۔ جن میں سے آزادانہ ٹریڈ کے لئے دستیاب شیئرز 66 کروڑ 70 لاکھ ہیں جو کہ مجموعی تعداد کا 24.3 فیصد بنتے ہیں۔ اس سے اسکی مضبوط بنیادوں کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اسے انٹرا ڈے اور Holding دونوں طرح کی ٹریڈ میں بہترین اسٹاک تصور کیا جاتا ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران اسکے شیئرز کی بلند ترین سطح 89 روپے رہے ہے۔ جبکہ کم ترین لیول 50.43 رہا ہے۔ موجودہ سطح کو اسکا بہترین Buying Level قرار دیا جا رہا ہے۔ Holding کے ساتھ موجودہ سطح پر 15 سے 20 روپے جبکہ انٹرا ڈے میں 3 سے 4 روپے فی شیئر منافع حاصل کیا جا سکتا ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ پانامہ گیٹ اسکینڈل سے پہلے PPL کی شیئر ویلیو 250 روپے تک پہنچ گئی گئی تھی۔ اسکا طویل المدتی ہدف 500 روپے فی شیئر ی سطح کا حصول ہے۔
ٹیکنیکی تجزیہ
آج آغاز میں ہی پاکستان پیٹرولیم لیمیٹڈ (PPL) اپنی 7 اور 21 دن کی Moving Averages سے اوپر آ گیا ہے اور 4 روپے 78 پیسے کے اضافے کے ساتھ Upper Cap کر گیا ہے
اب تک اس میں 82 لاکھ 18 ہزار سے زائد شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے یہ اپنی 200DMA کے 61.8 فیصد سے زائد قدر کو بحال کرنے میں کامیاب ہو گیا یے۔ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 65 فیصد Bullish اور 25 فیصد Bearish ظاہر کر رہے ہیں جبکہ اسکا 10 فیصد طرز عمل Sideways ہے۔ اس طرح اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔ اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز 60 کی سطح سے اوپر اسی خریداری کا بہترین موقع ظاہر کر رہے ہیں۔ جبکہ عام طور پر بھی اسے 60 سے اوپر Bullish تصور کیا جاتا ہے۔ اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکیٹر (RSI) بھی 71 پر آ گیا ہے جو کہ اسکی اوپر کی ریلی کو ظاہر کر رہا ہے۔ آج اس نے اپنی ٹریڈ کا آغاز 59.15 سے کیا۔ بلند ترین سطح 61.78 اور کم ترین 61.78 ہے۔ موجودہ سطح سے اوپر اسکی مزاحمتی حدیں 63، 65 اور 67 ہیں جبکہ نفسیاتی سپورٹ کے لیولز 61، 58 اور 55 ہیں۔ مثبت ٹریگرز کے زیر اثر آنیوالے دنوں میں بھی اسکا Bullish Momentum جاری رہ سکتا یے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔