ین، آسٹریلین اور نیوزی لینڈ ڈالر مستحکم، USD دفاعی انداز میں
آج ایشیاء پیسیفک فاریکس سیشنز (Asia Pacific FX Sessions) کے دوران جاپانی ین مستحکم نظر آ رہا ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/JPY) 0.642 فیصد کمی کے بعد 131.6400 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج امریکی CPI رپورٹ کے اجراء کے پیش نظر امریکی ڈالر کے سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کر کے سائیڈ لائن نظر آ رہے ہیں۔ آج رپورٹ کے اجراء کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) ایک واضح سمت اختیار کر سکتا ہے۔ جبکہ ایشیائی کرنسی کے خلاف یورو (EUR/JPY) آج 0.533 فیصد گراوٹ کے ساتھ 141.7000 کی سطح پر آ گیا ہے۔ دوسری طرف ین کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/JPY) 0.438 فیصد کمی کے ساتھ 91.00 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
امریکی ڈالر کے دفاعی انداز اختیار کرنے کے بعد Aussies ڈالر اس موقع سے فائدہ اٹھا کر 0.160 فیصد تیزی کے ساتھ 0.6910 کی سطح پر پیشقدمی کرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ اپنے کینیڈین حریف کے خلاف آسٹریلین ڈالر (AUD/CAD) 0.210 فیصد تیزی کے ساتھ 0.9280 پر مستحکم ہے۔ ادھر نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/NZD) 0.10 فیصد کی معمولی تیزی کے ساتھ 1.0850 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ امریکی ڈالر کے خلاف نیوزی لینڈ ڈالر (NZD/USD) 0.06 فیصد تیزی کے ساتھ 0.6370 کی سطح پر مثبت انداز میں پیشقدمی کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔