توقعات کے مطابق امریکی CPI رپورٹ جاری کر دی گئی

امریکہ کی دسمبر 2022ء کی توقعات کے مطابق CPI رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ امریکی محکمہ شماریات (Department of statistics) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2023ء کے دوران کنزیومر پرائس انڈیکس 6.5 فیصد رہا ہے۔ جبکہ اس سے قبل اتنی ہی توقع کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ماہانہ بنیادوں پر افراط زر (Inflation) میں 0.1 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ اتنی کمی ہی متوقع تھی۔

اگر اس رپورٹ کا تقابلہ نومبر 2022ء کے ساتھ کیا جائے تو گذشتہ رپورٹ میں افراط زر کی شرح 7.1 فیصد رہی تھی۔ حقیقی افراط زر (Core Inflation) کا جائزہ لیں تو اس میں ماہانہ بنیادوں پر 0.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ اس سے قبل بھی اتنا اضافہ متوقع تھا۔ فوڈ اینڈ انرجی میں 5.7 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ اتنا اضافہ ہی متوقع تھا۔ یہ رپورٹ توقعات کے عین مطابق رہی ہے اور اس کے مثبت اثرات امریکی معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر مرتب ہونے کی توقع ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button