جرمنی کی دسمبر 2022ء کی CPI رپورٹ ریلیز کی دی گئی۔

جرمنی کی دسمبر 2022ء کی کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ یورپی ادارہ شماریات (Eurostat) کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران جرمنی میں پرائس انڈیکس کی سالانہ شرح 8.6 فیصد رہی ہے۔ جبکہ اس سے قبل جاری کئے جانیوالے تخمینے میں بھی سالانہ انڈیکس 8.6 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی گئی تھی۔ جبکہ حقیقی افراط زر (Core Inflation HICP) کی سالانہ شرح 9.6 فیصد رہی ہے۔ جبکہ اس کے قبل جاری کئے جانیوالے تخمینے میں بھی سالانہ Core Inflation کی اتنی ہی شرح متوقع تھی۔

جاری کئے جانیوالے اعداد و شمار توقعات کے عین مطابق ہیں اور انکے مثبت اثرات یورو (EUR) اور دیگر یورپی معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر مرتب ہوئے ہیں۔ یورپی سیشنز (EU Sessions) کے آغاز میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے یورو (EUR/USD) ڈیٹا کے اجراء کے بعد 1.0800 سے اوپر بحال ہو رہا ہے۔ جبکہ Dax30 کے اسٹاکس پر بھی اسکے مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button