برطانیہ کی CPI توقعات کے مطابق CPI رپورٹ جاری کر دی گئی۔
برطانیہ کی توقعات کے کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ برطانوی دفتر برائے شماریات (Office for National Statistics) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک میں دسمبر 2022ء کے دوران افراط زر (Inflation) کی شرح 10.5. فیصد رہی ہے۔ جبکہ اس سے قبل بھی اتنے ہی اضافے کی پیشگوئی کی گئی تھی۔ اگر اس رپورٹ کا تقابلہ نومبر 2022ء کے ساتھ کیا جائے تو گذشتہ رپورٹ میں پرائس انڈیکس 10.7 فیصد رہا تھا۔ ماہانہ CPI کی شرح 0.4 فیصد رہی ہے جبکہ اس سے قبل بھی اتنا اضافہ ہی متوقع تھا۔
حقیقی افراط زر (Core inflation) کی سالانہ شرح 6.3. فیصد رہی ہے۔ جبکہ اس سے قبل 6.2 فیصد کی پیشگوئی کی گئی تھی۔ جبکہ ماہانہ Core Inflation کی شرح 0.5 فیصد رہی تھی۔ جبکہ ڈیٹا کے اجراء سے قبل 0.4 فیصد اضافے کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ اگرچہ CPI میں کمی ہوئی ہے تاہم Core CPI کی ریڈنگ توقعات سے زیادہ ہے۔ اس طرح یہ رپورٹ ملے جلے اعداد و شمار پر مشتمل ہے اور اسکے اثرات بھی اسی انداز میں مارکیٹ پر مرتب ہونے کی توقع ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔