آسٹریلیا کی دسمبر 2022ء کی Employment Report جاری کر دی گئی۔
۔آسٹریلیا کی دسمبر 2022ء کی Unemployment Report جاری کر دی گئی ہے۔ آسٹریلوی لیبر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2022ء کے دوران ملک میں بیروزگاری کی شرح (Unemployment Rate) 3.5 فیصد رہا ہے۔ جبکہ ڈیٹا کے اجراء سے قبل 3.4 فیصد بیروزگاری کی شرح کی توقع کی جا رہی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ نومبر 2022ء کی رپورٹ کے ساتھ کیا جائے تو گذشتہ رپورٹ میں یہ شرح 3.4 فیصد رہی تھی۔ جاری کردہ تفصیلات کے مطابق دسمبر کے دوران ملک میں 14600 افراد بیروزگار ہوئے۔ جبکہ رپورٹ کے اجراء سے قبل 22500 نئی ملازمتوں کے اجراء کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران ملک میں بیروزگاری کی سالانہ شرح 6.1 فیصد رہی ہے۔ جبکہ اس سے قبل 5.8 فیصد رہنے کی توقع کی جا رہی تھی۔ یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ مایوس کن ہے۔ اس کے اجراء کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر (AUD/USD) کی قدر میں شدید گراوٹ ہوئی ہے۔ جبکہ آسٹریلوی اسٹاک ایکسچینج (ASX) میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔