گردشی قرضوں کے خاتمے پر اتفاق، OGDC کے Bulls متحرک

حکومت کی طرف سے گردشی قرضوں کے خاتمے کیلئے اقدامات کے اعلان سے انرجی اسٹاکس میں تیزی کا رجحان جاری دیکھا جا رہا ہے۔ گذشتہ روز IMF کی اس بنیادی شرط پر اتفاق سےOGDC کی طلب میں زبردست اضافہ ہوا۔ جس کے بعد تیزی کا مومینٹم آج بھی جاری ہے۔ کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر OGDC میں 90 لاکھ شیئرز کی خرید و فروخت ہو چکی ہے اور اسکی قدر 6 روپے 92 پیسے اضافے سے 99 روپے 30 پیسے پر آ گئی۔ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لیمیٹڈ (OGDCL) کے شیئرز کی غیر معمولی خرید و فروخت سے مارکیٹ پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوئے شیئر بازار میں سرمایہ کاری کا متاثر کن حجم دکھائی دے رہا ہے۔ یہاں اپنے قارئین کو PSX کے بہترین اسٹاکس میں شامل اس کمپنی کے بارے میں تفصیلات بتاتے چلیں۔ OGDCL کا قیام 23 اکتوبر 1997ء کو کمپنیز آرڈیننس 1984ء کے تحت عمل میں آیا یہ حکومت پاکستان کی دوسری پبلک لیمیٹڈ کمپنی ہے جس کے قیام کا بنیادی مقصد تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش اور ان کو ملکی نظام میں شامل کرنے کے لئے Logistic Support مہیا کرنا ہے جبکہ اس سے پہلے پاکستان پیٹرولیم لیمیٹڈ (PPL) ان مقاصد کے لئے قائم کی جانیوالی واحد کمپنی تھی۔ اپنے آغاز سے ہی OGDCL پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کے Oil and Gas Exploration سیکٹر میں Listed اور مارکیٹ کے بہترین اسٹاکس میں شامل ہے۔ اسے انٹرا ڈے اور Holding Stocks دونوں کے لئے ہی موزوں تصور کیا جا رہا ہے۔ بنیادی سرمایہ 30 کروڑ روپے سے زائد رکھا گیا تھا جبکہ PSX میں اسکا Paidup Capital چار ارب 30 کروڑ سے زائد شیئرز پر مشتمل ہے۔ جن میں سے آزادانہ ٹریڈ کے لئے 15 فیصد شیئرز دستیاب ہیں۔ جن کی مجموعی تعداد 64 کروڑ 51 لاکھ ہے۔ ان اعداد و شمار سے کمپنی کی مضبوط بنیادوں کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اسکے مالی سال کا اختتام جون میں ہوتا ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران اسکی ٹریڈنگ رینج 69 سے لے کر 100 روپے کے درمیان رہی ہے۔دسمبر کے وسط سے OGDCL کمپنی کی جانب سے صوبہ سندھ میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کی خبروں کے بعد سے اس میں سرمایہ کاری کی نئی لہر آئی ۔ اگرچہ نئے ذخائر کی دریافت کے بعد ابتدائی چند دنوں کے دوران مارکیٹ کے انتہائی منفی مومینٹم کی وجہ سے اس مثبت ٹریگر کا بھرپور فائدہ نہیں حاصل کیا جا سکا۔ تاہم اس کے بعد انفرادی طور پر OGDC کی قدر میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا۔ IMF کے ساتھ رواں ماہ پروگرام کی بحالی کے لئے مذاکرات دوبارہ شروع ہونے اور مثبت پیشرفت کے بعد مارکیٹ میں نمایاں طور پر تیزی آئی ۔ جس کے بعد OGDCL کے Bulls مزید متحرک ہو گئے اور یہ 99 روپے فی شیئر کی اہم ترین نفسیاتی سطح (Psychological Level) سے اوپر آ گیا

ٹیکنیکی تجزیہ

آج OGDCL میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز اپنی گذشتہ روز کی Closing سے اوپر 99 روپے 3پ پیسے سے ہوا۔ لیکن اس کے کے بعد یہ شروع میں اصلاح کے محدود فیز میں 97 روپے 30 پیسے پر نیچے آیا۔ اوپر کے لیول کیلئے درکار اسٹرینتھ جمع کرتے ہوئے یہ دوبارہ مثبت زون میں داخل ہوا اسوقت یہ 100 کے بینچ مارک کے بالکل قریب پہنچ چکا ہے۔ یہاں پر OGDCL کے اسٹاکس میں Buying کی انتہائی مضبوط کال دی جا رہی ہے۔ آج اسکی ٹریڈنگ کی حدوں کا جائزہ لیں تو OGDCL کا Upper Cap موجودہ سطح ہی ہے۔ گذشتہ روز بھی اس نے اپر کیپ کیا تھا۔، لوئر لاک 14 روپے نیچے 85 روپے 45 پیسے ہے۔ اگر موجودہ سطح سے اوپر OGDCL کی مزاحمتی حدوں (Resistance Levels) کا جائزہ لیں تو پہلی نفسیاتی سطح 100 ہے جسے یہ کل کے سیشن میں عبور کر سکتا ہے۔ جبکہ اس سے اوپر پہلی مزاحمتی حد 101.50 ہے اور دوسری حد 103.75 ہے. جسے عبور کرنے کی صورت میں یہ تین سالپ بلند ترین لیول پر آ جائے گا اور ایگریسو چینل کا دروازہ اوپن ہو سکتا ہے۔ جبکہ موجودہ سطح سے نیچے سپورٹ لیولز 97.60, 96.15 اور 95.30 ہیں۔ اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز موجودہ سطح پر خریداری کا اشارہ کر رہے ہیں۔ مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 75 فیصد Bullish اور 20 فیصد Bearish جبکہ 5 فیصد Sideways یعنی نیوٹرل ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔ اسکا طویل المدتی ہدف 120 روپے فی شیئر کی قدر ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button