سلیکون ویلی بینک ۔صارفین کو فنڈز تک رسائی دی جائے گی۔ فیڈرل ریگولیٹرز۔

سلیکون ویلی بینک سرمائے کے انخلاء کے بعد ڈیفالٹ کر گیا۔ فیڈرل ریگولیٹرز کا کہنا ہے صارفین کو انکے فنڈز تک رسائی دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے بڑے بینکوں میں شامل سلیکون ویلی بینک (SVB) میں ٹیکنالوجی کمپنیز اور اسٹارٹ اپس کے 175 ارب روپے کے ڈیپازٹس فیڈرل انشورنس کارپوریشن کے کنٹرول میں آ گئے۔

بینک میں سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد ٹیکنالوجی کمپنیز کی ہے بینک ان کمپنیوں کو فنڈنگ فراہم کرنیوالا سب سے بڑا معاشی ادارہ بھی ہے۔ جس کی مدد سے کورونا کی عالمی وباء کے دوران ہزاروں ٹیکناکوجی سٹارٹ اہس قائم کرنے میں مدد ملی۔۔ امریکہ کے علاوہ بینک کی ذیلی شاخیں یوپی یونین، بھارت ، جاپان اور انڈونیشیا میں میں بھی کام کر رہی ہیں۔

SVB اسکینڈل کا پس منظر

گذشتہ سال نومبر میں SVB نے 209 ارب ڈالر مالیت کے امریکہ محکمہ خزانہ کے بانڈز میں سرمایہ کاری کی۔ جس وقت انہیں خریدا گیا تب فیڈرل ریزرو کے پالیسی ریٹس (Interest rate) کم تھے تاہم FOMC کی طرف سے شرح سود میں مسلسل اضافے کے نتیجے میں بینک کو ملنے والا منافع کم ہو گیا۔ جس سے SVB نے ٹیک کمپنیز کو فنڈز کا اجراء عارضی طور پر بند کر دیا. جس کے بعد سرمایہ کاروں نے رواں ماہ کے آغاز میں سرمائے کا انخلاء شروع کر دیا۔

فنڈز کی کمی کو پورا کرنے کے لئے بینک نے اپنے اثاثے فروخت کرنا شروع کر دیئے۔ جس سے مارکیٹ میں بینک کے ممکنہ طور پر دیوالیہ ہونے کی خبریں منظر عام پر آنے لگیں اور بینک کے اسٹاکس کی قدر 75 فیصد کم ہو گئی۔ یہ سلسلہ یہیں پر نہیں رکا بلکہ اختتام ہفتہ پر بینک نے اکاؤنٹ ہولڈرز کو رقوم کی ادائیگیاں معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔ 2016ء کے بعد دیوالیہ ہونیوالا یہ پہلا باقاعدہ بینک ہے۔

فیڈرل ریگولیٹرز کا موقف

اتوار کے روز فیڈرل ریزرو اور امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے خزانہ کی سفارشات کی روشنی میں سیکرٹری خزانہ جینیٹ ییلین نے فیڈرل ریگولیٹرز کو ہدایات جاری کی ہیں۔ جن کے مطابق سلیکون ویلی بینک انتظامیہ کو پابند کیا گیا ہے کہ تمام سرمایہ کاروں کو انکے فنڈز تک مکمل رسائی دی جائے۔ ان احکامات کا اعلان کرتے وقت جینیٹ ییلین کے ہمراہ چیئرمین فیڈرل ریزرو جیروم پاول اور مارٹن جے گرونبرگ بھی موجود تھے۔ جنہوں نے اپنے خیالات کا اظہار مندرجہ ذیل الفاظ میں کیا

” آج ہم نے مشترکہ فیصلہ کیا ہے کہ امریکی معیشت اور بنکاری نظام پر صارفین کا اعتماد بحال کرنے کیلئے بروقت ایکشن لیا جائے۔ ہم SVB انتظامیہ کو وارننگ دے رہے ہیں کہ اکاؤنٹس تک شفاف رسائی دی جائے تا کہ سرمایہ کار انہیں منتقل کر سکیں”۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button