ہیزکول پیٹرولیئم، سرمایہ کاری کے حجم کے اعتبار سے بہترین اسٹاک

ہیزکول پیٹرولیئم لیمیٹڈ آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بہترین اسٹاکس میں سرفہرست رہا جو کہ سرمایہ کاری کے حجم اور شیئر والیوم کے لحاظ سے دن کے اختتامی سیشنز کے دوران منفی رجحان کے باوجود تیزی کے موڈ میں نظر آیا اور متاثر کن اختتامیے میں کامیاب ہوا جس کی بنیادی وجہ روس کے ساتھ ہونیوالے کروڈ آئل کے معاہدے میں اس کی جانب سے لاجیکل سپورٹ اور ڈسٹری بیوشن کا حصہ ہے۔

جس سے ۔آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ سیکٹر (Oil and Marketing Sector ) کی یہ کمپنی اب سے دو سال قبل ڈیفالٹر سیگمنٹ (Defaulter Segment ) میں شامل کر دی گئی تھی تاہم گزشتہ چار ماہ سے ہیزکول پیٹرولیم لیمیٹڈ دوبارہ سے متحرک اسٹاکس (Active Stocks) میں شامل ہوا ہے۔ تب سے اسکی قدر میں بھی 70 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ہیزکول پیٹرولیم، ڈیفالٹر سیگمنٹ سے نکلنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے اور اب سرمایہ کار بھی اس کی طرف متوجہ ہوتے نظر آ رہے ہیں

۔ آج اس میں مجموعی طور پر 57 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔ جبکہ اسٹاک ویلیو بھی 10 پیسے اضافے سے 5.97 پر یعنی 6.00 کے نفسیاتی ہدف (Psychological Level) کے بالکل قریب بند ہوا۔

ٹیکنیکی جائزہ۔

آج ہیزکول پیٹرولیم نے 5 روپے 86 پیسے سے اپنی ٹریڈ کا آغاز کیا۔ تاہم ابتدائی ٹرانزیکشنز کے دوران ہیزکول 6 روپے کی نفسیاتی سطح کو عبور کر گیا۔اسکی آج کے دن کی بلند ترین سطح 6 روپے 22 پیسے رہی۔ 6 روپے کی مزاحمتی حد (R1) کو عبور کرتے کرنے کے بعد اگرچہ مارکیٹ کے مجموعی رجحان کی وجہ سے یہ اس لیول کو برقرار نہ رکھ سکا تاہم اختتامی سیشن میں اسکے بالکل قریب 5.97 پر بند ہوا۔ ہ

یزکول کی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن میں 1.70 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ بہترین مومینٹم کے ساتھ HASCOL نے آج اپنے ادا شدہ سرمایہ (Paid up capital) کی 0.13 فیصد تک قدر کو بحال کیا ہے۔ اسکی قدر کی حدوں (Caps ) کا جائزہ لیں تو آج کے دن میں6 روپے 88 پیسے کا اپر کیپ اور لوئر لاک 4 روپے 87 پیسے ہے۔ اسکی نفسیاتی حدیں (Resistance Levels ) 6.10 (R1) اور 8.30 جبکہ تیسری نفسیاتی حد (R3 ) 6.60 ہے اسکی حرکاتی اوسط (Moving Averages ) میں سے 12 خریداری (Buying) اور محض ایک فروخت (Selling ) کا رجحان ظاہر کر رہی ہے۔

اسکے نفسیاتی سپورٹ کے لیولز موجودہ سطح سے نیچے 5.80, 5.60 اور 5.40 ہیں

ٹیکنیکل انڈیکیٹر موجودہ سطح پر Strong Buy کی ایڈوائس کر رہے ہیں۔ کیونکہ 20SMA طویل المدتی ایوریجز سے اوپر Bullish ٹرینڈ لائن اپنائے ہوئے ہے۔ تاہم اسکا Stop Loss آج کی ٹریڈ کیلئے 5.35 ہے۔۔ اسکے محور (Pivots ) بھی موجودہ سطح پر 5.90 اور 5.50 ہیں جبکہ 6 کا نفسیاتی ہدف ( Psychological Target) عبور کرنے کے بعد 6.15 اور 6.25 کی سطح پر پرافٹ ٹیکنگ کا اشارہ دے رہے ہیں۔

آج اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز 50 فیصد Bullish جبکہ 30 فیصد Bearish اور 20 فیصد Sideways ہیں۔ اس طرح اس کا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی۔ Bullish ہے۔ آج اس میں مجموعی طور پر اس میں 57 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔ یہاں سے HASCOL اپنی 200SMA سے اوپر اور 2022ء کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ حاصل کر چکا ہے۔۔ اسکا طویل المیعادی ٹیکنیکی اہداف ( Technical Target ) 10 اور 12 روپے فی شیئر کی قدر کا حصول ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button