روس کی قومی گیس پروم کمپنی کا رواں مالی سال کا منافع 29 بلیئن ڈالرز سے زیادہ

روس کی قومی گیس پروم کمپنی National Gasprom Company کا رواں مالی سال کا منافع 29 بلیئن ڈالرز سے زیادہ ۔۔ ماسکو ( ماسکو ٹائمز رپورٹ) روس کی قومی انرجی کمپنی گیس پروم نے رواں مالی سال میں کمپنی کو گیس کی سپلائی سے ہونے والے منافع کا اعلان کر دیا ہے۔ National Gasprom Company کمپنی کی ترجمان کے مطابق غیر دوست ممالک کی روس کو تنہا کرنے کی کوششوں کے باوجود 2021-22 میں روس کی گیس کی برآمدات کا منافع 2.1 ٹریلیئن روبل رہا ہے جو کہ امریکی ڈالرز میں 29 ارب ڈالرز سے زائد کی مالیت ہے۔ کمپنی کی ترجمان کے مطابق عالمی مارکیٹ میں "شرپسند ممالک” کی سرگرمیوں کے باعث تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جسکا فائدہ روسی معیشت Russian Economy کو ریکارڈ منافع کی صورت میں ہوا ۔ کمپنی ترجمان کے مطابق یورپی اعلانات بلیک میلنگ کی کوششوں کے زیادہ اہمیت نہیں رکھتے۔ ماسکو وقت آنے پر اسکا سنجیدہ اور ٹھوس جواب دے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button