اوینسیون لیمیٹڈ: PSX میں مندی کے باوجود مستحکم

اوینسیون لیمیٹڈ PSX میں مندی کے باوجود مستحکم رہا۔ دن کے مثبت آغاز کے بعد آئی۔ٹی ایکسپورٹس ڈیٹا کے منفی اعداد و شمار ریلیز ہونے سے یہ اپنی Gains کو برقرار نہ رکھ سکا اور اور 3 پیسے کی معمولی مندی کے ساتھ 52.25 پر بند ہوا۔ دن کے اختتام پر اوینسیون لیمیٹڈ (AVN) 52.00 کی اہم ترین نفسیاتی حد کے اوپر بند ہوا۔ اس سطح کو اسکا Bullish Zone سمجھا جاتا ہے۔

ایکسپورٹ رپورٹ کےاوینسیون لیمیٹڈ پر اثرات

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کے ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن کے اسٹاکس بالخصوص ٹیکنالوجی کمپنیز کے اسٹاکس میں دوسرے روز بھی مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔جس کی بنیادی وجہ گذشتہ روز جاری ہونیوالی ٹریڈ رپورٹ میں ماہانہ 25 فیصد برآمدی حجم کی کمی ہے۔ ۔ رواں سال پہلی بار پاکستان کی ٹیکنالوجی برآمدات (Exports) 2 ارب ڈالرز سے کے ہدف سے نیچے 1.5 ارب ڈالرز رہیں اس کے علاوہ عالمی ٹیکنالوجی اسٹاکس میں گراوٹ بھی AVN میں اتار چڑھاؤ کا باعث بنیں۔

ٹیکنالوجی کے اسٹیک ہولڈرز میں اوینسیون لیمیٹڈ (AVN) بھی شامل ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کے سرمایہ کاروں میں ایوینسیون لیمیٹڈ (AVN) انتہائی مقبول اسٹاکس میں شامل ہے۔ اسے انٹرا ڈے اور ہولڈنگ یعنی دونوں طرح کی ٹریڈ کا متحرک اسٹاک سمجھا جاتا ہے۔

اوینسیون لیمیٹڈ کا تعارف۔

AVN ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ہے جس کا ہیڈ آفس دوبئی (متحدہ عرب امارات) میں ہے جبکہ پاکستان میں کمپنی نے اپنا آفس 26 مارچ 2003ء کو کراچی میں قائم کیا۔ اسکی ذیلی شاخیں لاہور اور اسلام آباد میں ہیں۔ کمپنی کا بنیادی سرمایہ 25کروڑ ڈالر سے زائد ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں اسکی سرمایہ کاری 32 کروڑ 70 لاکھ سے زائد شیئرز پر مشتمل ہے۔ جن میں سے 30 فیصد شیئرز جن کی تعداد 9 کروڑ 74 لاکھ سے زائد بنتی ہے آزادانہ ٹریڈ (Free Float) کیلئے دستیاب ہیں

ایوینسیون بنیادی طور پر ٹیکنالوجی اور سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے علاوہ انجنئرنگ اور Industrial Automation کے شعبوں میں کام کر رہی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں2021 کے دوران اسکے پروجیکٹس کی سیل 1 ارب ڈالر سے زائد رہی ہے۔ اسے ٹی۔آر۔جی (TRG) اور نیٹسول (NETSOl) کی طرح ہر فارمیٹ کی اسٹاک ٹریڈنگ میں پسند کیا جاتا ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

آج AVN نے اپنی گذشتہ روز کی سطح سے 2 پیسے نیچے 52 روپے 24 پیسے سے آغاز کیا جس کے بعد ابتداء میں پیشقدمی کرتے ہوئے یہ 53.00 کی نفسیاتی حد (Psychological Resistance) پر پہنچ گیا جو کہ آج اسکی بلند ترین سطح تھی۔ انڈیکس میں ملے جلے رجحان کے ساتھ AVN بھی اختتامی سیشن میں اس نفسیاتی ہدف سے نیچے آ گیا۔ مجموعی طور پر AVN اسوقت دیگر ٹیکنالوجی اسٹاکس کے مقابلے میں اپنے گذشتہ روز کے اختتامیے کے قریب مستحکم رہا۔

اس سطح پر اس کے شیئر والیوم میں خاصا اضافہ ہوا ۔ مجموعی طور پر اس میں 4 لاکھ سے زائد شیئرز کی ٹریڈ ہوئی۔ گزشتہ ایک سال کے دوران AVN نے 52 روپے فی شیئر سے 87 روپے تک کی قدر کا سفر طے کیا۔ جبکہ 50 سے اوپر کا لیول ہمیشہ اس کے لئے Bullish مومینٹم اور جارحانہ موڈ اختیار کرنے کے حوالے سے انتہائی اہم رہا ہے۔

موجودہ سطح سے اوپر اسکی مزاحمتی حدوں (Resistance Levels) کا جائزہ لیں تو پہلی مزاحمتی حد 53 کے نفسیاتی ہدف کے بعد 53.20 ہے۔ جبکہ دوسری مزاحمتی حد 53.80 ہے۔ جس کے بعد 54 کا نفسیاتی لیول ہے۔

 

اسکی آج کی ٹریڈنگ رینج کا جائزہ لیں تو AVN کا Upper Cap بھی تیسری مزاحمتی حد سے اوپر 56 روپے 20 پیسے اور Lower Lock نیچے 48 روپے 36 پیسے پر ہے۔ آج اسکی تمام Moving Averages خریداری کا رجحان ظاہر کر رہی ہیں۔

اسکے سپورٹ لیولز کا جائزہ لیں تو موجودہ سطح پر پہلا سپورٹ لیول 52.20 ہے جبکہ اسکے بعد 51.60 اور 50.80 کے مضبوط سپورٹ لیولز ہیں۔ جبکہ اسکا اختتامیہ 52 کے نفسیاتی ہدف سے اوپر ہونے کے بعد آنیوالے دنوں میں اسکی Bullish ریلی اسے 69 روپے سے اوپر جانے کی اسٹرینتھ دے سکتی ہے۔

آج AVN کا محور 52.20 ہے۔ جبکہ یہ 40 فیصد Bullish 43 فیصد Bearish اور 17 فیصد Sideways یعنی نیوٹرل رجحان ظاہر کر رہا ہے۔ اسطرح اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی نیوٹرل ہے۔ اسکی خریداری کی سطح انٹرا ڈے میں 52 روہے سے اوپر اور فروخت کی سطح 54 روپے ہے۔ جبکہ Holding کیلئے اسکا طویل المیعادی ہدف 70 روپے ہے۔ آج یہ اپنی 7 روزہ Moving Average اور 21DMA کے بالکل قریب ہے۔ اسکی 200DMA بھی آج کے Upper Cap سے اوپر 57.32 ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button