یورپی اسٹاکس میں تیزی، مانیٹری پالیسی کے پیش نظر سرمایہ کار متحرک

یورپی اسٹاکس میں تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ مانیٹری پالیسی کے پیش نظر سرمایہ کار متحرک دکھائی دے رہے ہیں۔ آج US CPI ریلیز ہونے سے مارکیٹس میں رسک فیکٹر کم ہوا۔ جس کے مثبت اثرات اسٹاکس کی طلب (Demand) میں اضافے کی صورت میں سامنے آئے۔

یورپی اسٹاکس پر سینٹرل بینک پالیسی کیسے اثرانداز ہو گی۔

یورپی سینٹرل بینک (ECB) جمعرات کے روز مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا۔ جس کے بارے میں کرسٹین لیگارڈ پہلے ہی 25 پوائنٹس اضافے کا اشارہ دے چکی ہیں اس لئے پلان کے مطابق اضافہ مارکیٹ کیلئے شاک نہیں ہو گا۔ تاہم امریکی فیڈرل ریزرو (Fed) بھی اسی روز پالیسی کا اعلان کرنیوالا ہے۔ ECB اور Fed میں سے کوئی ایک سرپرائز مارکیٹس کا مجموعی منظر نامہ تبدیل کر سکتا ہے۔برطانوی لیبر رپورٹ کی مثبت ریڈنگ سے بھی یورپی مارکیٹس میں خریداری کا Sentiment پیدا ہوا ہے۔

UK Employment Report کی تفصیلات

برطانوی ادارہ شماریات (Office of National Statistics) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مئی 2023ء میں 23 ہزار نئی ملازمتوں کا اجراء ہوا۔ جبکہ سابقہ رپورٹ میں یہ ریڈنگ منفی 1 لاکھ 35 ہزار تھی۔ تاہم نظر ثانی شدہ تعداد کانٹریکٹس 7 ہزار تھے۔ اس طرح اوسط ہفتہ وار آمدنی (Average Weekly Earning) میں بھی 7.2 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ 6.9 فیصد کی پیشگوئی تھی۔

اس طرح نہ صرف برطانوی لیبر مارکیٹ میں نئی ملازمتوں اور کانٹریکٹس کی تعداد مستحکم ہوئی ہے بلکہ تنخواہوں میں بھی اضافہ ہوا ہے اور بیروزگاری (Unemployment) میں کمی واقع ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ یوکرائن جنگ کے بعد یہ سب سے مثبت اعداد و شمار ہیں۔

مارکیٹس کی صورتحال

آج FTSE100 میں میں ملا جلا اور قدرے مثبت ٹرینڈ دیکھنے میں آیا۔ انڈیکس 26 پوائنٹس کی تیزی سے 7597 پر آ گیا ۔ اسکی کم ترین سطح 7556 اور بلند ترین 7610 رہی۔ جبکہ مارکیٹ میں اسوقت تک 64 کروڑ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔

یورپی اسٹاکس میں تیزی، مانیٹری پالیسی کے پیش نظر سرمایہ کار متحرک

Dax30 میں انتہائی مثبت رجحان ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ انڈیکس 129 پوائنٹس اوپر 16227 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 16088 سے 16232 کے درمیان ہے۔ جبکہ جرمن کیپیٹل مارکیٹ میں 7 کروڑ 22 لاکھ شیئرز کا تبادلہ ہو چکا ہے۔

dax30

یورپ کی سب سے بڑی اسٹاک مارکیٹ FTSEMIB میں سرمایہ کاری کا حجم بھی سب سے زیادہ ہے۔ انڈیکس 155 پوائنٹس مستحکم ہو کر 27566 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ مارکیٹ کا شیئر والیوم 3 کروڑ 18 لاکھ سے تجاوز کر گیا ہے۔

European Stocks

سوئس مارکیٹ انڈیکس میں 26 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد یہ 11327 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

آج CAC40 انڈیکس 40 پوائنٹس کی تیزی سے 7290 اور HEX میں 109 پوائنٹس کی تیزی واقع ہوئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button