برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں تیزی، UK Employment Data ریلیز کر دیا گیا

برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ جس کی بنیادی وجہ UK Employment data کے توقعات سے مثبت اعداد و شمار کا اجراء ہے۔

UK Employment Report کی تفصیلات

برطانوی ادارہ شماریات (Office of National Statistics) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مئی 2023ء میں 23 ہزار نئی ملازمتوں کا اجراء ہوا۔ جبکہ سابقہ رپورٹ میں یہ ریڈنگ منفی 1 لاکھ 35 ہزار تھی۔ تاہم نظر ثانی شدہ تعداد کانٹریکٹس 7 ہزار تھے۔ اس طرح اوسط ہفتہ وار آمدنی (Average Weekly Earning) میں بھی 7.2 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ 6.9 فیصد کی پیشگوئی تھی۔

اس طرح نہ صرف برطانوی لیبر مارکیٹ میں نئی ملازمتوں اور کانٹریکٹس کی تعداد مستحکم ہوئی ہے بلکہ تنخواہوں میں بھی اضافہ ہوا ہے اور بیروزگاری (Unemployment) میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

برطانوی پاؤنڈ اور دیگر معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) کا ردعمل

گذشتہ 8 ماہ کے دوران پہلی مثبت رپورٹ کے اجراء سے کمزور امریکی ڈالر کے خلاف برطانوی پاؤنڈ (GBPUSD) میں زبردست تیزی دیکھی گئی جو کہ 1.2550 کی سطح سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔

برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں تیزی، UK Employment Data ریلیز

دوسری طرف FTSE100 بھی 19 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 7589 پر آ گیا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 7570 سے 7594 کے درمیان ہے۔ برطانوی بینچ مارک میں 12 کروڑ 81 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔

UK Employment Data ریلیز

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button