USDJPY اتار چڑھاؤ کا شکار، ملا جلا جاپانی ڈیٹا اور Intervention کا خطرہ

امریکی ڈالر 145.00 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔

USDJPY اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ ملے جلے جاپانی ڈیٹا اور BOJ کی طرف سے Intervention کے خدشات کے زیر اثر امریکی ڈالر 145.00 کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔

USDJPY پر اثر انداز ہونیوالے عوامل

گذشتہ ہفتے کی بلند ترین سطح سے USDJPY انٹراڈے میں اپنی سطح برقرار نہ رکھتے ہوئے اتار چڑھاؤ کا شکار ہوا۔ بینک آف جاپان (BOJ) کے گورنر کازو اوئیڈا کی طرف سے Open Market Intervention کے بیانات کے بعد سرمایہ کار خاصا محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں۔ یاد دلاتے چلیں کے BOJ نے 145.00 کو ریڈ لائن قرار دیا تھا جس کے بعد متبادل مانیٹری ٹولز کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

آج ریلیز ہونیوالے رواں سال کے دوسرے کوارٹر کیلئے Tankan Manufacturing Survey میں سرمایہ کاروں کی اکثریت نے مرکزی بینک کی نرم مانیٹری پالیسی کا دفاع کیا ہے۔ جس کی وجہ سے اگرچہ ایشیائی کرنسی کی قدر میں بتدریج گراوٹ واقع ہوئی تاہم Growth Rate میں ایسے وقت کے دوران مسلسل اضافہ ہوا ہے جب یوکرائن پر روسی حملے کے بعد پیدا ہونیوالے Global Financial Crisis سے عالمی معیشت لڑکھڑا رہی ہے اور کئی یورپی راہنما Recession کا اعتراف کر چکے ہیں۔

اسکے علاوہ Jibun Manufacturing PMI کی سطح توقعات کے مطابق 49.8 فیصد رہی ہے۔ جو کہ افراط زر (Inflation) کے دباؤ میں کمی کی نشاندہی کر رہا ہے۔ اگرچہ ریڈنگ کورونا کی عالمی وباء سے پہلے لیولز سے نیچے ہے لیکن اس کے باوجود G-10 کے دیگر ممالک کی نسبت مثبت رہی ہے۔

گذشتہ ایک سال میں جہاں دیگر طاقتور ممالک کے سینٹرل بینکوں نے کئی بار Terminal Rates میں اضافہ کیا اور سخت مانیٹری پالیسی اپنائے رکھی وہیں بینک آف جاپان نے اپنی پالیسی کو بتدریج نرم کیا اور تاحال اسی کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ سابق گورنر ہارو ہیکو کروڈا کو اس حوالے سے خاصی تنقید کا سامنا رہا ہے۔

ٹیکنیکی جائزہ

ٹیکنیکی اعتبار سے 4 گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ پر USDJPY کا رجحان منفی ہے۔ نئے کوارٹر کے پہلے روز ٹریڈنگ والیوم میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ امریکی ڈالر اسوقت بھی اپنی تمام Moving Averages سے اوپر ہے بالخصوص 20SMA کی سطح 141.65 ہے۔ یہاں سے USDJPY ایک نئی ٹرینڈ لائن بنا رہا ہے۔ جبکہ موجودہ سطح پر یہ Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ کے لیول 144.74. کے بالکل قریب موجود ہے۔ اس طرح طویل المدتی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بلش ہی ہے۔

USDJPY

اسکے سپورٹ لیولز 143.99, 143.66 اور 143.12 ہیں۔ جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 144.85, 145.40 اور 145.70 ہیں ۔ پہلی مزاحمت عبور کرنے پر یہ اپنے انتہائی بلش زون میں داخل ہو جائے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button