BOJ کی Open Market Intervention مارکیٹ پر کیا اثرات مرتب کر سکتی ہے

گورنر کازو اوئیڈا کا اپنی تقریر میں Monetary Tools کے استعمال کا اشارہ

BOJ کی طرف سے Open Market Intervention کا سگنل دیئے جانے کی وجہ سے سرمایہ کار محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں جاپانی کرنسی میں شدید گراوٹ واقع ہوئی اور اسے G-20 کا سب سے کمزور Forex Asset قرار دیا جا رہا ہے۔

Open Market Intervention سے USDJPY پر کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں ؟

جاپان عالمی معاشی بحران کے دوران دنیا کے چند ان ممالک میں سے ہے جنہوں نے نرم Monetary Policy اپنائے رکھی اور Interest Rates میں اضافے کی بجائے اسے بتدریج کم کرتے رہے۔ G-20 کے طاقتور ممالک کی بات کی جائے تو ان میں اس کے علاوہ ترکی وہ ملک ہے جس نے Recession کے دوران اپنے Growth Rate پر سمجھوتہ نہیں کیا اور متبادل Monetary Tools کے استعمال سے Forex Rates کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی۔

سابقہ گورنر ہارو ہیکو کروڈا نے تنقید کے باوجود نرم پالیسی اختیار کئے رکھی۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ Japanese Growth Rate اسوقت دوہرے ہندسے میں ہے اور اسے 11 فیصد پر برقرار رکھنے والا یہ پہلا ملک ہے۔ لیبر مارکیٹ میں تنخواہوں کے مسلسل اضافے سے CPI کو 3 فیصد تک محدود کر دیا گیا ہے۔

جاپان نے Covid-19 کے آغاز سے ہی ویلفیئر فنڈز میں پانچ گنا اضافہ کر دیا تھا۔اسکی معیشت افراط زر کا کوئی خاص دباؤ نہیں ہے۔ لیکن ایسا کیوں ہے کہ کرنسی میں گراوٹ معاشی شرح نمو (Growth Rate) کو متاثر نہیں کر رہی ؟ اس سوال کا جواب جاننے کیلئے ہمیں اس ایشیائی ملک کے معاشی ماڈل کو سمجھنا ہو گا

بینک آف جاپان کا کردار

معاشی بحران کے دوران Bank Of Japan کی موثر پالیسی اور متحرک کردار سے دنیا کی تیسری بڑی معیشت منفی اثرات سے محفوظ رہی۔ Export Driven Economy جاپان کو امریکہ اور چین سے بھی زیادہ Current Account Surplus مہیا کرتا ہے اور اپنے تجارتی حریفوں کے برعکس اسے کبھی بھی Deficit کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

جب جاپانی ین کی قدر میں کمی واقع ہوتی ہے اسکا تجارتی منافع بھی بڑھ جاتا ہے۔ Currency Devaluation اس اعتبار سے بھی اسکے گروتھ ریٹ کو مستحکم کرتی ہے کیونکہ جاپان تجارت میں تصفیے کیلئے اپنی کرنسی ہی استعمال کرتا ہے نہ کہ آسٹریلیئن یا امریکی ڈالر. یہی وہ فیکٹر ہے جو اسے دیگر تمام ممالک سے ممتاز کرتا ہے۔

مانیٹری ٹولز کا موثر استعمال

بینک آف جاپان کا کردار معاشی نگران اور سہولت کار کا ہوتا ہے۔ جو امریکی ڈالر سے منسلک ین سرٹیفکیٹس کی مارکیٹ میں ترسیل کو یقینی بناتا ہے۔ اس عمل سے Financial Markets کو ٹیکنیکی سپورٹ ملتی ہے اور جاپانی ین بھی ایک خاص حد میں اپنی لیکوئیڈٹی برقرار رکھتا ہے۔

علاوہ ازیں شہریوں کو پرکشش سرمایہ کاری اسکیموں کے ذریعے بچت کیلئے راغب کیا جاتا ہے۔ اس طرح ین کی ملکی طلب بھی ایک خاص سطح پر برقرار رہتی ہے جسکے نتیجے میں بیرونی عوامل کے بہت کم اثرات شرح نمو کو متاثر کرتے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button