US Dollar جاپانی ین کے سوا تمام کرنسیز کے خلاف گراوٹ کا شکار رہے گا، ING کی پیشگوئی

امریکی ڈالر کو طلب کی کمی کا سامنا رہے گا۔

US Dollar سوائے جاپانی ین کے دیگر تمام کرنسیز کے خلاف گراوٹ کا شکار رہے گا۔ یہ پیشگوئی ملٹی نیشنل بینک اور معاشی ادارے ING نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں کی ہے۔ جس میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی ڈالر کو Geo Political اور عالمی معاشی بحران (Global Financial Crisis) کی وجہ سے طلب (Demand) میں کمی کا سامنا ہے۔ جس کا تسلسل مستقبل قریب میں بھی جاری رہ سکتا ہے۔

US Dollar تمام کرنسیز کے مقابلے میں سمت کھو رہا ہے۔

معاشی ادارے ING نے اپنی رپورٹ کی بنیاد گذشتہ دو ماہ کی ٹریڈ کے اعداد و شمار کو بنایا اور امریکی ڈالر کا تقابلہ دنیا کی 10 طاقتور ترین معیشتوں یعنی G10 کی کرنسیز کے ساتھ کیا ہے۔ جس کے بعد اس نے اپنی فائنڈنگز میں کہا ہے کہ امریکی ڈالر کو طلب (Demand) میں کمی کا سامنا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ دنیا کی 10 بہترین ٹریڈنگ کرنسیز میں نویں پوزیشن پر ہے اور اس سے نیچے صرف جاپانی ین ہے۔ جو کہ بینک آف جاپان (BOJ) کی ضرورت سے زیادہ نرم مانیٹری پالیسی کی وجہ سے دباؤ کا شکار ہے۔

ٹرینڈ آنیوالے عرصے میں بھی جاری رہے گا

رپورٹ میں یہ بھی پیش گوئی کی گئی ہے کہ یہ ٹرینڈ آنیوالے عرصے میں بھی جاری رہے گا۔ تحقیقاتی ٹیم کے خیال میں امریکی ڈالر کو ایشیائی مارکیٹس میں عدم دلچسپی کا سامنا ہے۔ تاہم جاپانی ین کے مقابلے میں یہ فوریکس مارکیٹ کی پسندیدہ ترین کرنسی ہے۔

ING کے مطابق آج U.S Sessions کے دوران University Of Michigan کی سروے رپورٹ ریلیز کی جائے گی جو کہ مارکیٹ پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے اور ڈالر کو نئی سمت میں دے سکتی ہے۔ اس کے علاوہ فیڈرل ریزرو کے تین پالیسی ساز اراکین مختلف تقریبات میں تقاریر بھی کریں گے۔ جن سے ڈالر انڈیکس (DXY) میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا سکتا ہے ۔ ان کے ریمارکس سے آئندہ ماہ کی مانیٹری پالیسی کے بارے میں سگنلز مل سکتے ہیں۔

ادارے کے اضافی ریمارکس

تحقیقاتی ادارے نے اپنے اضافی نوٹ میں لکھا ہے کہ افراط زر کی رپورٹس اور سروے سے محتاط سرمایہ کار بھی حرکت میں آ جاتے ہیں اور بڑے پیمانے پر لیکوئیڈیٹی ہوتی ہے۔ تاہم آج امریکی ڈالر انڈیکس مزید نیچے 102 کے قریب آ سکتا ہے۔ جس سے کماڈٹیز بالخصوص گولڈ میں تیزی کا مومینٹم نظر آئے گا۔ اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ مارچ میں عالمی بینکنگ بحران شروع ہونے کے بعد امریکی ڈالر مسلسل منفی سمت اختیار کئے ہوئے ہے اور کئی مثبت معاشی رپورٹس کے باوجود  محدود رینج دے باہر نہیں آ رہا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button