Japanese Monetary Policy کا اعلان، شرح سود بغیر کسی تبدیلی کے برقرار

جاپانی ین کی قدر میں تمام کرنسیز کے مقابلے میں شدید گراوٹ

Japanese Monetary Policy کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ بینک آف جاپان (BOJ) نے توقعات کے مطابق شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ جس کے بعد تمام اہم کرنسیز کے مقابلے میں جاپانی ین کی قدر میں شدید گراوٹ واقع ہوئی ہے۔

Japanese Monetary Policy کی تفصیلات

بینک آف بینک کی طرف سے جاری کئے جانیوالے پریس ریلیز کے مطابق Monetary Policy میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور شرح سود (Interest Rate) کو مئی کی سطح پر ہی برقرار رکھا گیا ہے۔ BOJ کے مطابق یہ فیصلہ BOJ کے پالیسی ساز اراکین نے متفقہ طور پر کیا یے۔

Japanese Monetary Policy کا اعلان، شرح سود بغیر کسی تبدیلی کے برقرار

اگرچہ یہ اعلان مارکیٹ توقعات کے مطابق ہے تاہم بڑا سرپرائز 10 سالہ مدت کے جاپانی ین بانڈز کی Yields میں کوئی اضافہ نہ کیا جانا ہے۔ خیال رہے کہ نرم پالیسی اختیار کرنے کے باوجود جاپانی مرکزی بینک ان بانڈز کے پرکشش منافع کو متبادل مانیٹری ٹول کے طور پر استعمال کر رہا تھا۔

Japanese Monetary Policy کا اعلان، شرح سود بغیر کسی تبدیلی کے برقرار

مارکیٹ کا ردعمل

اگرچہ یہ اعلان توقعات کے عین مطابق ہے۔ تاہم Bonds Yields کو برقرار رکھنے کا فیصلہ تمام پیشنگوئیوں کو مات دے گیا ہے۔ جس سے جاپانی ین کی طلب میں مزید کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔  اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USDJPY) جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے 140 کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) سے اوپر آ گیا ہے۔

USDJPY

جبکہ ایشیائی کرنسی کے مقابلے میں آسٹریلوی ڈالر (AUDJPY) 96.47 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button