آسٹریلیئن ڈالر کی قدر میں کمی، ٹریڈ والیوم کی کمی

AUDUSD اہم نفسیاتی سطح سے ریجیکشن کے بعد اتار چڑھاؤ کا شکار

آسٹریلیئن ڈالر یورپی سیشنز کے دوران اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ اسکی رینج FOMC Minutes کے انتظار میں خاصی محدود ہے۔ جبکہ ملے جکے چینی معاشی ڈیٹا کے اجراء سے AUDUSD  کے سرمایہ کار سائیڈ لائن نظر آ رہے ہیں۔

AUDUSD پر FOMC Minutes کے اثرات

فیڈرل ریزرو اوپن مارکیٹ کمیٹی (FOMC) کی گذشتہ ماہ منعقد ہونیوالی میٹنگ کی تفصیلات 6 جولائی یعنی کل جاری کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ گذشتہ میٹنگ میں توقعات کے برعکس شرح سود میں 25 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا تھا تاہم اس سے امریکی ڈالر طویل المدتی بنیادوں پر سپورٹ حاصل نہیں کر سکا تھا کیونکہ چیئرمین فیڈ جیروم پاول نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران Monetary Policy کو مرحلہ وار نرم کرنے کا سگنل دیا تھا۔

انہوں نے واضح کیا تھا کہ Rates Hike Program ہمیشہ جاری نہیں رکھا جا سکتا۔ تاہم اس کے بعد مختلف تقریبات کے دوران تقریر کرتے ہوئے انہوں نے Inflation کنٹرول کرنے کے لئے ایک سے دو بار ٹرمینل ریٹس میں اضافے کا بھی بیان دیا تھا۔ ان بیانات سے ایک غیر یقینی صورتحال نے جنم لیا اور زیادہ تر سرمایہ کار سائیڈ لائن ہو گئے۔

اسی وجہ سے FOMC Minutes اہمیت اختیار کر گئے ہیں تا کہ فیڈ کے پالیسی ساز اراکین کے موڈ کا اندازہ کیا جا سکے ، جس پر آئندہ میٹبگز میں اختیار کی جانیوالی حکمت عملی کا اندازہ قائم کیا جا سکے گا۔ رواں ہفتے کے دوران U.S Non Farm Payroll بھی جاری کی جائے گی۔ جس کے اعداد و شمار ٹریڈنگ مومینٹم پر اثر انداز ہوں گے۔

چینی معاشی ڈیٹا آسٹریلوی ڈالر کو کیسے متاثر کرتا ہے ؟

چین آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا سب سے بڑا ٹریڈ پارٹنر ہے۔ ان ممالک کی کرنسیز چین بین الاقوامی اور دو طرفہ تجارت میں تصفیئے کیلئے بھی استعمال کرتا ہے۔ اس طرح آسٹریلیئن اور نیوزی لینڈ ڈالرز کی 60 فیصد Demand چینی مارکیٹس سے ہی پیدا ہوتی ہے۔ چینی معاشی سرگرمیوں سے Aussie Dollar کی ترسیل متاثر ہوتی ہے۔

رواں ہفتے جاری ہونیوالی Chinese GDP اور Caixin Suvery Data کے اعداد و شمار اگرچہ مثبت رہے تاہم Manufacturing PMI کی منفی ریڈنگ سے سرمایہ کاروں میں آسٹریلیئن ڈالر کی طلب میں کمی آئی ہے۔ جس سے یہ اپنے اہم نفسیاتی لیول 0.6700 کی کم ترین سطح کو عبور کر کے برقرار نہ رکھ سکا اور اسوقت ریجیکشن کے بعد 0.6660 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ٹیکنیکی جائزہ

اسوقت امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر 0.41 فیصد کمی کے ساتھ 0.6660 پر ٹریڈ کر رہا ہے جو کہ اسکی 20 روزہ موونگ ایوریج سے نیچے ہے آج اسکی ٹریڈنگ رینج 0.6657 سے 0.6701 کے درمیان ہے

آسٹریلیئن ڈالر کی قدر میں کمی، ٹریڈ والیوم کی کمی

تاہم اسکا 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 40 کے قریب ہے جو کہ اوپر کی طرف پیشقدمی کی علامت ہے۔ Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ کے یہ بالکل اوپر ہے جو کہ 0.6680 ہے۔ یہ اسکی اہم ترین سپورٹ اور محور (Pivot) بھی ہے۔ ادھر سے شروع ہونیوالا بلش چینل 0.6750 کے لئے دروازہ اوپن کرتا ہے۔

اسکے سپورٹ لیولز 0.6620, 0.6570 اور 0.6530 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 0.6720 0.6760 اور 0.6810 ہیں اسکا طویل المدتی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بلش ہے۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز اس سطح پر Sell on Strength کی ایڈوائس دے رہے ہیں

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button