Air Link Communication , نفسیاتی سطح سے اوپر مستحکم ، سافٹ ویئر انڈسٹری میں سرمایہ کاری

عالمی مارکیٹس سے ملنے والے آرڈرز میں اضافہ

Air Link Communication آج 23.00 سے اوپر مستحکم نظر آ رہی ہے۔ جس کی بنیادی وجہ پاکستانی سافٹ ویئر انڈسٹری میں ہونیوالی براہ راست سرمایہ کاری اور عالمی مارکیٹ سے ملنے والے آرڈرز ہیں .

بنیادی جائزہ

ایئرلنک کمیونیکیشن کا شمار پاکستان کے لیڈنگ آئی۔ٹی پروڈکٹس کے برآمد کنندگان میں کیا جاتا ہے۔ جس کی ٹارگٹ مارکیٹ یورپ، آسٹریلیا اور امریکہ ہے۔ جبکہ رواں ماہ کے آغاز میں جاری ہونیوالے معاشی نتائج میں بھی کمپنی کا کوارٹرلی ریونیو 90 کروڑ روپے سے زائد رہا۔

اگرچہ یہ گذشتہ کوارٹر کی نسبت 2 فیصد کم ہے تاہم معاشی ماہرین اسے ملک کی موجودہ معاشی صورتحال میں خاصے حوصلہ افزاء رزلٹس قرار دے رہے ہیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمع کروائے گئے ڈیکلیریشن کے مطابق گذشتہ سال کے اسی معاشی دورانئے کی نسبت EPS میں 8.43 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ کمپنی نے اپنے شیئر ہولڈرز کیلئے کسی قسم کے Dividend کا اعلان نہیں کیا۔

 Air Link Communication کا تعارف

جیسا کہ اوپر بیان کیا جا چکا ہے کہ Air Link Communication ملک کی بہترین ٹیکنالوجی کمپنیوں میں شامل ہے۔ اسکا قیام 2014ء میں کمپنیز آرڈینینس 1984 کے تحت عمل میں لایا گیا (جسے اب کمپنیز ایکٹ 2017 کہا جاتا ہے) واضح رہے کہ ایئر لنک کی تشکیل بطور پرائیویٹ لیمیٹڈ کمپنی کی گئی تھی۔ تاہم 2019ء میں اسے پبلک لیمیٹڈ کمپنی کے میں تبدیل کر دیا گیا۔ اور اسی سال اس نے اپنی ٹارگٹ مارکیٹ کو مشرق بعید اور آسٹریلیا تک وسعت دی۔

اسوقت کمپنی کی کاروباری سرگرمیوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی مصنوعات کی درآمد و برآمد، ڈسٹری بیوشن سروسز کے علاوہ موبائل فونز ، ٹیبلیٹس، لیپ ٹاپس اور آرٹیفیشل انٹیلی جینس بیسڈ آٹومیشن کی فراہمی شامل ہیں۔

اپنے قیام کے وقت اسکا بنیادی سرمایہ 8 ارب 60 کروڑ روپے رکھا گیا تھا۔ تاہم اسکا پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ادا شدہ سرمایہ (Paidup Capital) 39 کروڑ 52 لاکھ شیئرز پر مشتمل ہے۔ جن میں سے آزادانہ ٹریڈ (Free Float) کیلئے 9 کروڑ 88 لاکھ شیئرز دستیاب ہیں۔ جو کہ مجموعی تعداد کا 25 فیصد بنتے ہیں۔ اس سے کمپنی کی اسٹرینتھ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ ایئر لنک کمیونیکیشن لیمیٹڈ کا ہیڈ آفس کوٹ لکھپت، لاہور میں ہے۔

یہ ان متحرک اسٹاکس میں شامل ہے جنہیں انٹرا ڈے اور ہولڈنگ، دونوں طرح کی ٹریڈ کیلئے موزوں تصور کیا جاتا ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران اسکی ٹریڈنگ رینج 17 روپے 95 پیسے سے 42.36 کے درمیان رہی۔ موجودہ لیول کو اسکی طویل المدتی سرمایہ کاری کیلئے بہترین قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیکنیکی جائزہ

ایئرلنک کمیونیکیشن لیمیٹڈ نے آج اپنی کاروباری سرگرمیوں کا آغاز 23 روپے پیسے سے کیا۔ اسکی کم ترین سطح بھی یہی تھی جبکہ بلند ترین 23 روپے 50 پیسے رہی۔ جبکہ اسوقت تک 15 لاکھ 31 ہزار شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ اسکے سرکٹ بریکرز کا جائزہ لیں تو اپر کیپ 24 روپے 62 پیسے اور لوئر لاک 21 روپے 18 پیسے کی سطح ہے۔

Air Link Communication, نفسیاتی سطح سے اوپر مستحکم ، سافٹ ویئر انڈسٹری میں سرمایہ کاری

آج یہ اپنی 100 روزہ Moving Average کے بالکل قریب آ گیا ہے جو کہ 23.70 پر موجود اور بلز کو متحرک کرنے کا باعث بنتی ہے۔ جبکہ طویل المدتی 200 روزہ اوسط سے یہ 35 فیصد نیچے ہے۔ اسکے سپورٹ لیولز 23۔10, 22.80 اور 20.60 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 23.70 23.90 اور 24.10 ہیں

تیسرا سپورٹ لیول بریک ہونے پر یہ بیئرش جبکہ پہلی مزاحمت عبور کرنے پر Bullish زون میں داخل ہو جائے گا۔ جس سے اوپر کے لیولز کیلئے درکار اسٹرینتھ حاصل ہو جائے گی۔ موجودہ سطح پر Holding کے ساتھ 15 سے 20 روپے فی شیئر منافع حاصل کیا جا سکتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button