برطانوی پاؤنڈ اتار چڑھاؤ کا شکار ، توقعات سے مثبت US Financial Data ریلیز
GBPUSD امریکی سیشنز میں 1.3100 کا دفاع کر رہا ہے۔
برطانوی پاؤنڈ ریکارڈ ہفتہ وار Gains کے بعد اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ توقعات سے مثبت US Financial Data ریلیز یونے سے امریکی ڈالر میں کسی حد تک بحالی یوئی ہے۔ تاہم گذشتہ ماہ کی نسبت Headline Inflation کے کم اعداد و شمار امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں بہتری نہیں آ سکی۔
کیا برطانوی پاؤنڈ امریکی ڈالر کے مقابلے میں اسٹرینتھ کھو رہا ہے ؟
گذشتہ اختتام ہفتہ سے GBPUSD مسلسل جارحانہ انداز اپنائے ہوئے بلند اہداف حاصل کر رہا ہے۔ تاہم یہ برطانوی پاؤنڈ کی اپنی اسٹرینتھ نہیں ہے۔ بلکہ امریکی ڈالر کسی بھی مثبت ٹریگر سے ایڈوانٹیج حاصل نہیں کر پا رہا۔ اسکی وجہ لیکوئیڈٹی کے مسائل اور عالمی سطح پر عدم استحکام رسد ہے جو چینی معیشت کی سست روی سے پیدا ہو رہا ہے.
Global Economy دنیا کی دوسری بڑی معیشت یعنی چین کے گروتھ ریٹ میں کمی سے کساد بازاری (Recession) کی طرف جا رہی ہے۔ اگر ماضی پر نظر دوڑائیں تو 2008ء کے Recession Period میں یہ چین ہی تھا جس سے یورپی ممالک کو اپنی قلیل المدتی سرمایہ کاری کے نتیجے میں ایسی صورتحال سے باہر نکالا تھا۔ لیکن اس بار حالات مختلف ہیں۔
امریکہ کی طرف سے چینی کمپنیوں پر بھاری ٹیرفس اور جزوی پابندیاں، تائیوان کے معاملے پر بدلتا ہوا موقف اور روس کے خلاف انتہائی سخت اقدامات ایسی Geo-Political وجوہات ہیں جنہوں نے بیجنگ کو فیصلہ کن کردار ادا کرنے سے روک رکھا ہے۔
مغربی ممالک کے رویے نے چین کو Brics Forum متحرک کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ جس سے عالمی سطح پر امریکی ڈالر کی طلب 35 فیصد تک کم ہوئی ہے
۔ برکس ممالک نہ صرف اپنے اپنے ممالک کی کرنسیوں میں ٹریڈ کا آغاز کر دیا ہے۔ بلکہ وہ ایسی مشترکہ کرنسی نھی لانچ کرنے جا رہے ہیں جسکے بیک اینڈ پر امریکی ڈالر کی بجائے گولڈ کے ذخائر یوں گے۔ یہی وہ فیکٹر ہے جو امریکی ڈالر میں گراوٹ کا حقیقی محرک ہے۔
امریکی معاشی ڈیٹا کے اثرات
آج ریلیز ہونے والا امریکی ڈیٹا ڈالر کی توقعات کے مطابق تھا لیکن یہ کساد بازاری اور عدم استحکام رسد جیسے رسک فیکٹرز سے محتاط انداز اپنائے سرمایہ کاروں کو اپنی طرف متوجہ نہیں کر پایا اور مارکیٹ موڈ بدستور ایک اسٹیٹس کو کی طرح محسوس ہو رہا ہے۔ U.S Business Sentiment فروری 2022ء کے بعد پہلی بار 72.00 پر آیا ہے۔
لیکن اس کے باوجود ڈالر دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے۔ دوسری طرف افراط زر (Inflation) کی ریڈنگ اگرچہ توقعات سے بلند آئی ہے لیکن اس میں گذشتہ ماہ کی نسبت واضح کمی واقع ہوئی ہے۔ اس سے ڈالر کی بھرپور ریلی شروع نہیں ہو سکی۔
ٹیکنیکی جائزہ
ٹیکنیکی اعتبار سے برطانوی پاؤنڈ اسوقت اپنے Ascending Regression Chanel کی بالائی سطح پر ہے۔ چار گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ پر یہ 1.3100 کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) کا دفاع کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
یہ سطح بریک ہونے پر برطانوی پاؤنڈ 1.3060 کی سپورٹ پر آ جائے گا۔ جس سے نیچے 1.3030 ہے جو کہ موجودہ ٹرینڈ لائن کا اختتامی پوائنٹ ہے۔ تیسری سپورٹ بریک ہونے پر بننے والا فروخت کا دباؤ اسے 1.3000 سے نیچے لانے کا باعث بن سکتا ہے۔ اوپر کی طرف مزاحمتی حدیں (Resistance Level) 1.3140, 1.3175 اور 1.3210 ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔