US CPI Report ریلیز کر دی گئی۔ امریکی ڈالر انڈیکس میں گراوٹ
جون 2023ء میں افراط زر توقعات سے کم رہی۔
US CPI Report ریلیز کر دی گئی۔ جس کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں شدید گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ جبکہ کماڈٹیز بالخصوص گولڈ اور اسٹاکس فیوچر کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔
US CPI Report کی تفصیلات
US Bureau Of Labor Statistics کے جاری کردہ اعداد و شمار میں Headline Inflation کی سالانہ شرح 3 فیصد رہی جبکہ اس سے قبل 3.1 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ یہ ریڈنگ 4 فیصد رہی تھی۔
ماہانہ CPI کی سطح 0.2. فیصد رہی ہے جبکہ 0.3 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ دوسری طرف Core PCI رواں ماہ 0.2 فیصد رہی ہے۔ جبکہ اس سے قبل 0.3 فیصد کا تخمینہ جاری کیا جا رہا تھا۔
مارکیٹ کا ردعمل
توقع سے کم افراط زر آنے پر امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں زبردست گراوٹ واقع ہوئی ہے۔ جبکہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EURUSD) 1.1060 پر آ گیا تھا۔ جبکہ برطانوی پاؤنڈ 1.2960 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
کماڈٹیز اور کرپٹو کرنسیز بھی رہورٹ جاری ہونے کے بعد جارحانہ انداز اختیار کئے ہوئے ہیں۔ گولڈ 11 ڈالر کی تیزی کے ساتھ 1946 ڈالرز فی اونس پر ٹیزی کا رجحان اختیار کئے ہوئے ہے۔ جبکہ پلاٹینیئم 21 ڈالرز اوپر 950 اور پلاڈیئم 43 ڈالرز مستحکم ہو کر 1298 ڈالرز فی اونس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔