EURCHF میں مندی کا رجحان جاری، مایوس کن European PMI Reports ریلیز

اہم سینٹرل بینکس کے فیصلوں سے بھی مارکیٹ پلیئرز محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں۔

EURCHF میں مندی کا رجحان جاری ہے۔ جس کے بعد کئی ماہ کی کم ترین سطح 09596 پر ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا رہا ہے. اس طرح یورو کا بیئرش چنیل تیسرے ہفتے میں داخل ہو گیا ہے.

EURCHF میں گراوٹ کی وجوہات

کئی روز سے محدود رینج میں ٹریڈ کرتا ہوا یورو گذشتہ چار ماہ کی کم ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جس کی بظاہر بڑی وجہ تو آج جاری ہونیوالی European PMI Report کے علاوہ توقعات سے منفی جرمن، فرینچ اور اسپینش پرجیز مینیجرز انڈیکس کے اعداد و شمار ہیں۔ واضح رہے کہ رواں سال کی بلند ترین سطح 1.0097 پر آنے کے بعد سے یورو اپنے سوئس حریف کے خلاف مسلسل نیچے کے لیولز پر ہے۔

مارکیٹ میں یورو کی طلب (Demand) کم ہونے کی ایک اور بڑی وجہ رواں ہفتے کے دوران فیڈرل ریزرو اور ECB سمیت کئی اہم سینٹرل بینکس کے مانیٹری پالیسی بارے فیصلے ہیں۔ سرمایہ کاروں کی اکثریت ان کے انتظار میں سائیڈ لائن ہیں۔ ویسے تو پالیسی ریٹس کے بارے میں فیصلے سال میں 7 بار کئے جاتے ہیں۔ تاہم اس بار معاملہ کچھ مختلف ہے۔

عالمی معاشی بحران ، کساد بازاری اور Rates Hike Programs

یوکرائن پر روسی حملے کے بعد پیدا ہونیوالا عالمی معاشی بحران (Global Financial Crisis) اس وقت بھی یورپی سرزمین پر اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہے۔ لیکن اسکے رسک فیکٹر میں کمی و بیشی ہوتی رہی ہے۔ رواں ماہ یورو زون کی Business Confidence Report اور سروے ڈیٹا میں کارپویٹ سیکٹر کے اعتماد میں واضح کمی آئی ہے۔

عالمی مارکیٹس میں اسے کساد بازاری (Recession) کے بڑے خطرے سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔ حالیہ عرصے میں اگرچہ ملا جلا ڈیٹا پبلش ہوتا رہا ہے۔ اسکے باوجود کسی بھی شعبے کی رپورٹس میں ڈائریکشن کا تسلسل نہیں ہے۔ معاشی اتار چڑھاؤ سے بھی ٹریڈنگ والیوم متاثر یو رہا ہے۔

مارکیٹس میں غیر یقینی صورتحال کا ایک اور محرک Rate Hike Program کے بارے میں پایا جانیوالا ابہام ہے اگرچہ G-20 کے زیادہ تر ممالک اسے بند یا معطل کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ لیکن Federal Reserve اور ECB کے فیصلوں سے زیادہ سربراہان کی پریس کانفرنسز فلیش پوائنتس کی حثیت اختیار کر گئی ہیں۔ جس میں مستقبل کی مانیٹری پالیسی کے بارے میں رائے قائم کی جا سکے گی۔

ٹیکنیکی جائزہ

4 گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ پر یہ اپنی 100DMA سے نیچے آ گیا ہے۔ اسی طرح مسلسل تین ہفتوں سے جاری منفی منظرنامہ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ اسکا جھکاؤ اور ارتکاز مکمل طور پر بیئرش ہے۔

EURCHF میں مندی کا رجحان جاری، مایوس کن European PMI Reports ریلیز

اسکے سپورٹ لیولز 0.9569, 0.9531 اور 0.9406 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 0.9641, 0.9670 اور 0.9705 ہیں۔ تیسری مزاحمت عبور کرنے پر یہ دوبارہ بلش چینل اختیار کر لے گا۔ جبکہ دوسرا سپورٹ لیول بریک ہونے پر 0.9300 کی طرف دروازے کھل جائیں گے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button