Swiss Deposits Report ریلیز کر دی گئی۔ سوئس فرانک اور استاکس میں اتار چڑھاؤ
مسلسل دوسرے ماہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ
Swiss Deposits Report جاری کر دی گئی۔ جس کے بعد سوئس فرانک کی قدر میں اتار چڑھاؤ دیکھا جاری ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USDCHF) مستحکم نظر آ رہا ہے۔
Swiss Deposits Report کی تفصیلات
سوئس نیشنل بینک (SNB) کے جاری کردہ اعداد و شمار میں 4 اگست 2023ء تک ڈیپازٹس کا حجم 492.9 بلیئن فرانک رہا۔ جبکہ اس سے قبل 490.1 بلیئن کی پیشگوئی تھی۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ یہ ریڈنگ 490.1 بلیئن ڈالر رہی تھی جو کہ رواں ماہ کا تخمینہ تھا۔ اس طرح عالمی بینکنگ بحران کے بعد مسلسل دوسرے ماہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا مثبت حجم دیکھا جا رہا ہے۔
اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ رواں سال مارچ میں ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے تین ملٹی نیشنل بینکوں کے دیوالیہ ہونے کا سلسلہ یورپ تک وسعت اختیار کر گیا تھا اور دنیا کا قدیم ترین معاشی ادارہ Credit Suisse بینک لیکوئیڈٹی کا دباؤ برداشت نہ کرتے ہوئے ڈیفالٹ کر گیا تھا۔ تاہم حالیہ رہورٹس سے سوئس نظام زر دوبارہ مستحکم ہونے کی نشاندہی ہو رہی ہے۔
مارکیٹ کا ردعمل
رپورٹ جاری ہونے کے بعد سوئس فرانک کی قدر میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے جبکہ اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USDCHF) 0.43 فیصد تیزی کے ساتھ 0.87612 پر آ گیا ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق سوئس فرانک میں گراوٹ کی بڑی وجہ حالیہ رپورٹس میں افراط زر (Inflation) میں ہونیوالی کمی ہے۔ جس سے سوئس نیشنل بینک کی آئندہ Policy Meeting میں Interest Rate کے اضافے کا جواز ختم ہو جاتا ہے اور Rate Hike Program بند ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ یہی وہ محرک ہے جو کہ سوئس فرانک میں گراوٹ کا سبب بن رہا ہے۔
دوسری طرف سوئس مارکیٹ انڈیکس (SMI) میں ملا جلا رجحان جاری ہے۔ انڈیکس میں مانیٹری پالیسی اجلاس اور سرمایہ کاروں کے محتاط انداز اختیار کرنے کی وجہ سے منفی منظرنامہ پیش کر رہا ہے۔ اسوقت یہ 33 ہوائنٹس کی کمی سے 11604 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ مارکیٹ میں ٹریڈنگ والیوم بھی خاصا کم ہے اور اسوقت تک محض 28 لاکھ 47 ہزار شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔ جو کہ معمول سے کم ہے۔
خیال رہے کہ سوئس مرکزی بینک ماہانہ کی بجائے کوارٹرلی بنیادوں پر مانیٹری پالیسی کا جائزہ لیتا ہے۔ سوئس بینکنگ انڈسٹری کو دنیا میں سب سے مضبوط سمجھا جاتا ہے۔ اور کریڈت سوئس بحران سے اس کے بکھرنے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔ لیکن SNB نے اپنی کامیاب اسٹریٹیجی سے اس پر قابو پا لیا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔