Eurozone Sentix Investor Confidence ڈیٹا جاری ، یورو کی قدر میں کمی

سروے رپورٹ مسلسل تیسرے ماہ مثبت اعداد و شمار پر مشتمل ہے۔

Eurozone Sentix Investor Confidence ڈیٹا جاری کر دیا گیا ہے۔ جس کے بعد یورو کی قدر میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ یہ سروے رپورٹ مسلسل تیسرے ماہ توقعات سے مثبت اعداد و شمار پر مشتمل ہے۔

Eurozone Sentix Investor Confidence کی تفصیلات 

جاری کئے جانیوالے سروے ڈیٹا کے مطابق رواں ماہ تک سرمایہ کاروں میں اعتماد کی شرح منفی 18.9 فیصد رہی۔ جبکہ اس سے قبل منفی 24.3 فیصد کی توقع ظاہر کی جا رہی تھی۔ اس طرح خطے میں کارپوریٹ سیکٹر جو کہ یوکرائن پر روسی حملے کے بعد سے فیصلہ سازی کے لئے سازگار نہیں لگ رہا تھا مسلسل تیسرے ماہ سابقہ رپورٹس سے مثبت رہا۔ جو کہ Inflationary Pressure میں کمی کی علامت ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل

رپورٹ ریلیز ہونے کے بعد یورو کی قدر میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ EURUSD یورپی فاریکس سیشنز کے دوران 0.35 فیصد مندی کے ساتھ 1.0967 پر آ گیا ہے

Eurozone Sentix Investor Confidence ڈیٹا جاری ، یورو کی قدر میں کمی

۔ اس طرح یورپی مشترکہ کرنسی مثبت اعداد و شمار سے اس لئے ایڈوانٹیج حاصل نہیں کر سکی کیونکہ اس میں Headline Inflation کی شرح کم آئی ہے اور یورپی سینٹرل بینک (ECB) اور کرسٹین لیگارڈ کیلئے Rate Hike Program جاری رکھنے کا جواز ختم ہو رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button