یورپی اسٹاکس میں ملا جلا رجحان ، اہم معاشی اور ارننگ رپورٹس
مختلف سیکٹرز میں پرافٹ ٹیکنگ جاری ہے جو مارکیٹس میں منفی مومینٹم پیدا کر رہی ہیں
یورپی اسٹاکس میں ملا جلا اور قدرے منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے . جس کی بنیادی وجوہات میں رواں سال کے دوسرے کوارٹر کی ارننگ رپورٹس کا اجرا ہے جس کی وجہ سے مختلف سیکٹرز میں پرافٹ ٹیکنگ جاری ہے جو مارکیٹس میں منفی مومینٹم پیدا کر رہی ہیں .
یورپی اسٹاکس پر اثر انداز ہونے والے عوامل
جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ، دوسرے کوارٹر کے فنانشل رزلٹس کی وجہ سے سرمایہ کار پرافٹ ٹیکنگ کر رہے ہیں جس کے سبب اسٹاکس منفی منظر نامہ پیش کر رہے ہیں. تاہم رواں ہفتے امریکی، چینی اور یورپی CPI Reports کا اجرا بھی مارکیٹ موڈ پر اثر انداز ہو رہا ہے . کیونکہ اس بار تمام اہم ممالک کا انفلیشن ڈیٹا ایک ساتھ ریلیز ہونے جا رہا ہے جو کہ Rate Hike Program پر پائی جانیوالی غیر یقینی صورتحال میں انتہائی اہمیت اختیار گیا ہے ، چینی ڈیٹا عالمی رسد کے توازن کیلئے سگنلز دے گا
اس کے علاوہ گلوبل سٹاکس کی طلب بھی چینی مارکیٹ اور معیشت سے متاثر ہوتی ہے جو کہ عالمی ٹریڈ کو کنٹرول کرتا ہے. کورونا کی وبا کے دوران چنی رسد بند ہونے سے دنیا بھر میں ایک بحرانی صورتحال پیدا ہو گئی تھی جس سے اقوام عالم ابھی تک چھٹکارا حاصل نہیں کر سکیں
مارکیٹس کی صورتحال
FTSE100 میں منفی رجحان کے ساتھ ٹریڈ جاری ہے . انڈیکس 17 پوائنٹس کی کمی سے 7546 کی سطح پر آ گیا ہے. اسکی ٹریڈنگ رینج 7505 سے 7564 کے درمیاں ہے جبکہ مارکیٹ میں 23 کروڑ شیئرز کا لیں دن ہو چکا ہے .
DAX30 میں بھی منفی رجحان جاری ہے. انڈیکس محض دو پوائنٹس کی کمی سے 15944 پر ٹریڈ کر رہا ہے. مارکیٹ میں Share Volume خاصا کم ہے اور زیادہ تر سرمایہ کار سائیڈ لائن دکھائی دے رہے ہیں . انڈیکس کی رینج 15824 سے 15962 کے درمیاں ہے . جبکہ ٹریڈ ہونے والے شیئرز کا والیوم 4 کروڑ 52 لاکھ ہے .
CAC40 میں بھی صورتحال دیگر مارکیٹس کی طرح ہی ہے. انڈیکس 6 پوائنٹس کے اضافے سے 7321 پر ٹریڈ کر رہا ہے . اسکی بلند ترین سطح 7330 رہی ہے. جبکہ اس مارکیٹ میں 2 کروڑ شیئرز کا تبادلہ ہو چکا ہے .
سوئس مارکیٹ انڈیکس میں آج دن کے آغاز سے ہے منفی رجحان رہا . جسکی بنیادی وجہ رواں ہفتے ہونیوالی SNB کی میٹنگ ہے . جس میں مانیٹری پالیسی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا . یاد رہے کہ سوئس مرکزی بینک ماہانہ کی بجائے کوارٹرلی بنیادوں پر پالیسی کا جائزہ لیتا ہے. اسوقت انڈیکس کسی حد تک بحال ہوتے ہے 4 پوائنٹس کی تیزی سے 11102 پر آ گیا ہے .
دیگر مارکیٹس میں بھی ملے جلے اور قدرے منفی رجحان کے سطح معاشی سرگرمیاں جاری ہیں. جن میں سے FTSEMIB اسوقت 52 پوائنٹس نیچے 28533 پر ٹریڈ کر رہی ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔