یورپی اسٹاکس میں تیزی، گلوبل اکنامک گروتھ اور مثبت کارپوریٹ نتائج

یورپی اسٹاکس میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ گلوبل اکنامک گروتھ، اور مثبت کارپوریٹ نتائج ہیں۔ اسکے علاوہ عالمی بینکنگ بحران کی شدت میں آنیوالی کمی اور کساد بازاری (Recession) کے خطرے سے باہر آنا ایسے عوامل ہیں جن کی وجہ سے یورپی اسٹاکس میں بحالی کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔

یورپی اسٹاکس پر گلوبل اکنامک رپورٹس کے اثرات

حالیہ عرصے کے دوران آنیوالی تمام معاشی رپورٹس مارکیٹس میں واضح طور پر افراط زر میں ہونیوالی کمی دکھائی دے رہی ہے۔ تین سال کے عرصے میں پہلی بار Chinese GDP کی شرح 4 فیصد سے تجاوز کی ہے۔ جبکہ امریکی اور یورپی لیبر مارکیٹ رپورٹس سے آنیوالا ڈیٹا بھی انتہائی مثبت رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ رسک فیکٹر میں کمی سے عالمی اور یورپی اسٹاکس میں سرمایہ کاری کا حجم مسلسل بڑھ رہا ہے۔

مثبت یورپی ڈیٹا کے اثرات

برطانوی جاب مارکیٹ سے آنیوالے اعداد و شمار میں اگرچہ بیروزگاری کی شرح میں معمولی اضافہ ہوا۔ تاہم معاشی طور پر سرگرم شیمولیت (Active Participation) میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ پبلک سیکٹر کی تنخواہوں میں 6.9 فیصد جبکہ نجی شعبے میں 5.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ معاشی ماہرین سخت ترین دباؤ سے گزرنے کے بعد ڈیٹا کو اطمینان بخش قرار دے رہے ہیں۔اس کے علاوہ جرمن اور اسپینش ڈیٹا بھی توقعات سے بہتر رہا ہے۔ جس سے یورپی اسٹاکس پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔

یورپی کمپنیوں کے بہترین معاشی نتائج

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران Ericsson اور B.Pharma، ایئر لائن Easyjet اور Saying کے معاشی نتائج میں گذشتہ کوارٹر کی نسبت 10 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد یورپی اسٹاکس کا مجموعی منظر نامہ مثبت ہوا اور مارکیٹس میں ٹریڈ ہونیوالے شیئر والیوم میں بھی بہتری ریکارڈ کی گئی۔

اسٹاکس کا ردعمل

آج یورپی اسٹاکس میں دن کے آغاز دے ہی مثبت رجحان نوٹ کیا گیا۔ یورپی یونین بینچ مارک Stoxx600 میں 3 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد انڈیکس 469 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔ FTSE100 میں ملا جلا لیکن قدرے مثبت رجحان دکھائی دے رہا ہے۔ انڈیکس 16 پوائنٹس مستحکم ہو کر 7895 کی سطح پر اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 7879 سےچ7907 کے درمیان ہے۔ جبکہ اسوقت تک اس برطانوی اسٹاک مارکیٹ میں 17 کروڑ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔

 

DAX30 آج 114 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی ہے۔ جس کے بعد انڈیکس 15903 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 15802 سے 15907 کے درمیان ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں 2 کروڑ 39 لاکھ شیئرز کا تبادلہ ہو چکا ہے۔ واضح رہے کہ یہ انڈیکس کی گذشتہ ایک سال کے دوران بلند ترین سطح ہے۔

دیگر یورپی مارکیٹس کا جائزہ لیں تو CAC40 بھی بھی اوسط درجے کی Gains دکھائی دے رہی ہیں۔ انڈیکس 55 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 7553 پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ دوسری طرف یورپ کی سب سے بڑی مارکیٹ FTSEMIB میں بہترین شیئر والیوم اور سرمایہ کاری کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ انڈیکس 299 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 27996 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 27732 سے 28003 کے درمیان ہے۔ ادھر سوئس مارکیٹ انڈیکس (SMI) آج 73 پوائنٹس کی مثبت پیشقدمی سے 11385 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button