امریکی اسٹاکس میں دن کا مثبت اختتام ، فیڈرل ریزرو کے بیانات
Dow Jones میں معاشی سرگرمیاں 407 پوائنٹس تیزی پر ختم ہوئیں۔
امریکی اسٹاکس میں دن کا اختتام مثبت سطح پر ہوا ہے۔ جس کی وجہ فیڈرل ریزرو کے عہدیداروں کی جانب سے Rate Hike Program بند ہونے کے بیانات ہیں۔ جن میں کہا گیا ہے کہ ستمبر کے اجلاس میں 17 ماہ پر محیط پروگرام کا اختتام ہو سکتا ہے۔
امریکی اسٹاکس پر اثرانداز ہونیوالے عوامل
رواں ہفتے اہم معاشی رپورٹس جن میں U.S CPI سرفہرست ہے شیڈولڈ ہونے کے باعث مارکیٹ موڈ خاصا محتاط ہے۔ تاہم گذشتہ روز فیڈرل ریزرو کے سینیئر ممبران جن میں اٹلانٹا ریجن کے صدر رافیل بوسٹک بھی شامل ہیں کی طرف سے انٹرویو کے دوران Headline Inflation میں کمی کا اعتراف کیا گیا ہے۔
صورتحال پر کمٹس دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ FOMC کے ستمبر اجلاس میں Rate Hike Program بند ہونے کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ اسوقت بھی ملک میں Headline Inflation مقرر کئے گئے اہداف سے زیادہ ہے تاہم یہ یوکرائن جنگ سے پہلے کے لیولز پر واپس آ رہی ہے۔ جس کے بعد سخت مانیٹری پالیسی کا جواز باقی نہیں رہنا چاہیئے۔ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ اب ہمیں Growth Rate پر توجہ دینی چاہیئے تا کہ صارفین کی قوت خرید کو بحال کیا جا سکے۔
ان کے بیان کا عالمی اسٹاکس کے سرمایہ کاروں نے بھرپور خریداری کے ساتھ خیر مقدم کیا۔ جبکہ Apple سمیت کئی اہم کمپنیوں کی ارننگ رپورٹس سے بھی ٹیکنالوجی اسٹاکس میں ٹیزی رہی۔ Wall Street کے ٹریڈنگ فلور پر صارفین فوریکس اثاثے فروخت کر کے ٹیک کمپنیوں کے اسٹاکس میں سوئچ کرتے ہوئے دکھائی دیئے۔
مارکیٹ کی صورتحال
آج Dow Jones Industrial Average میں دن ا اختتامی سیشن بھرپور رہا۔ انڈیکس 407 پوائنٹس کی تیزی سے 35473 کی سطح پر بند ہوا۔ اسکی کم ترین سطح 35125 اور بلند ترین 35497 رہی۔ جبکہ مارکیٹ میں ٹریڈ ہونیوالے شیئرز کی تعداد 30 کروڑ رہی۔
Nasdaq میں اگرچہ آغاز ملے جلے انداز کے ساتھ ہوا تھا۔ تاہم آخری ایک گھنٹے میں سرمایہ کاری کا متاثرکن حجم ریکارڈ کیا گیا۔ Nasdaq Composite میں 85 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے یہ 13994 پر بند ہوا۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 13864 سے 13997 کے درمیان رہی جبکہ مارکیٹ میں 95 کروڑ شیئرز کا تبادلہ ہوا۔
S&P500 میں 40 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ انڈیکس 4518 پر بند ہوا۔
نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) میں معاشی سرگرمیاں 137 پوائنٹس اوپر 16208 پر اختتام پذیر ہوئیں۔
اس طرح یہ سال کی بلند ترین سطح کے قریب آ گئی ہے۔ کئی روز محتاط سیشنز کے بعد آج گلوبل اسٹاکس نے کاروباری ہفتے کا بہترین آغاز کیا۔ تیزی کی یہ لہر آنیوالے دنوں میں بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔