US Non Farm Payroll Report جاری کر دی گئی۔ امریکی ڈالر انڈیکس میں اتار چڑھاؤ

توقعات کے برعکس لیبر مارکیٹ میں 2 لاکھ 9 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا۔

US Non Farm Payroll Report جاری کر دی گئی۔ جس کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا  ہے۔جبکہ گولڈ اور دیگر commodities   میں بھی یہی  صورتحال ہے

US Non Farm Payroll کی تفصیلات

آج U.S Bureau Of Labor Statistics کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی لیبر مارکیٹ میں جون 2023ء کے دوران 2 لاکھ 9 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا۔ جبکہ اس سے قبل 2 لاکھ 25 ہزار کی پیشگوئی کی گئی تھی۔ خیال رہے کہ مئی 2023ء میں 3 لاکھ 39 ہزار نئے کانٹریکٹس جاری کئے گئے تھے۔ اس لحاظ سے یہ رپورٹ منفی رہی ہے۔

US Non Farm Payroll Report جاری کر دی گئی۔ امریکی ڈالر انڈیکس میں اتار چڑھاؤ

مزید برآں Unemployment Rate کی ریڈنگ 3.6 فیصد رہی جبکہ اس سے قبل اتنا ہی تخمینہ تھا۔ اگر Participation Rate کا جائزہ لیں تو یہ 62.6 فیصد رہا ہے جبکہ یہی پیشگوئی کی گئی تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ ماہ پرائیویٹ سیکٹر میں 1 لاکھ 49 ہزار کا اضافہ ہوا۔ جبکہ 2 لاکھ کی پیشگوئی تھی۔ اس طرح یہ رپورٹ مجموعی طور پر انتہائی منفی رہی ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل

رپورٹ کے بعد مارکیٹس میں امریکی ڈالر انڈیکس میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ جبکہ یہی صورتحال گولڈ اور دیگر کماڈٹیز کی ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق چونکہ رپورٹ لیبر مارکیٹ پر دباؤ کو ظاہر کر رہی ہے اس لئے اس کا ایڈوانٹیج امریکی ڈالر کو ملے گا جبکہ گولڈ، یورو اور دیگر اثاثوں میں گراوٹ گراوٹ واقع ہو سکتی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button