Chinese Trade Balance Report جاری کر دی گئی ، AUDUSD میں ملا جلا رجحان

اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2023ء میں تجارتی حجم میں کمی جبکہ ریونیو میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Chinese Trade Balance Report جاری کر دی گئی۔ جس کے بعد AUDUSD کی قدر میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

Chinese Trade Balance Report کی تفصیلات

چینی وزارت تجارت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ماہ درآمدات (Imports) اور برآمدات (Exports) دونوں کے حجم میں کمی واقع ہوئی۔ تاہم ٹریڈ سرپلس 80.6 بلیئن ڈالرز رہا۔ جبکہ 70.6 بلیئن ڈالرز کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ جون کے ساتھ کیا جائے تو سابقہ رپورٹ میں یہ ریڈنگ 70.62 بلیئن ڈالرز تھی۔ درآمدی حجم میں 12.4 فیصد کمی نوٹ کی گئی جبکہ برآمدات میں بھی 15 فیصد کمی واقع ہوئی۔

Chinese Trade Balance Report

مارکیٹ کا ردعمل

ڈیٹا سامنے آنے پر آسٹریلیئن ڈالر میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔ AUDUSD ایشیائی سیشنز کے دوران 0.40 فیصد کمی کے ساتھ 0.6544 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ اسکی کم ترین سطح 0.6536 رہی۔

AUDUSD

واضح رہے کہ چین آسٹریلیا کا سب سے بڑا ٹریڈ پارٹنز ہے۔ اور یہ بین الاقوامی ٹریڈ میں تصفیئے کیلئے آسٹریلیئن اور نیوزی لینڈ ڈالرز استعمال کرتا ہے۔ اسی لئے چینی معیشت میں آنیوالی تبدیلیوں کے سب سے زیاد اثرات بھی انہیں ممالک کے معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر مرتب ہوتے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button