چینی حکومت کا آسٹریلیا پر عائد Anti Subsidy Bill واپس لینے کا اعلان۔ AUDUSD میں بحالی کی لہر

آسٹریلوی وزیر اعظم کی طرف سے جو کی درآمدات پر پابندیاں ہٹائے جانے کا خیر مقدم

چینی حکومت نے آسٹریلیا پر عائد Anti Subsidy اور Anti Subsidy بل واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے بعد AUDUSD میں بحالی کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔ Aussie ڈالر اسوقت اپنے امریکی حریف کے مقابلے میں 0.6600 کے قریب آ گیا ہے۔

چینی حکومت کا اعلان آسٹریلوی معیشت کیلئے کتنی اہمیت کا حامل ہے ؟

چین آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا سب سے بڑا ٹریڈ پارٹنر ہے۔ ان ممالک کی کرنسیز کی سب سے زیادہ Demand بھی چینی مارکیٹس سے پیدا ہوتی ہے۔ گذشتہ ایک سال سے بیجنگ انتظامیہ بین الاقوامی ٹریڈ میں تصفیئے کیلئے بھی انہیں کرنسیز کو امریکی ڈالر کی جگہ استعمال کر رہی ہے۔

اس لئے اس خبر کے دونوں ممالک کے معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر گہرے اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔ ان کے ٹریڈ والیوم کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ آسٹریلیا سالانہ بنیادوں پر 2 ارب ڈالرز مالیت کا Barley یعنی جو دنیا کہ دوسری بڑی معیشت کو برآمد کرتا ہے۔ جبکہ دیگر Agricultural Exports کا حجم 25 ارب ڈالرز کے قریب ہے۔

Covid-19 کی عالمی وباء کے بعد چین کی طرف سے عائد ہونیوالی سخت سماجی اور معاشی پابندیوں سے آسٹریلوی ٹریڈ شدید متاثر ہوئی تھی۔ اسکے علاوہ Geo-Political Tensions کے نتیجے میں بھی دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر بھاری ڈیوٹیز اور ٹیرفس عائد کر دیئے تھے۔ جس سے آسٹریلیئن ایگرو۔ٹریڈ اپنا 50 فیصد والیوم کھو بیٹھی تھی۔ حالیہ دنوں میں G-20 پلیٹ فارم پر مذاکرات کے بعد فریقین مرحلہ وار تجارتی تعلقات معمول پر لا رہے ہیں۔ جس سے بین الاقوامی استحکام رسد میں بھی مدد ملے گی۔

مارکیٹ پر اثرات

خبر سامنے آنے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلوی ڈالر (AUDUSD) کی قدر میں بحالی کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ آج یہ کئی ماہ کی کم ترین سطح 0.6545 سے دوبارہ نفسیاتی سطح 0.6600 کے قریب پہنچ گیا ہے۔ اگرچہ مارکیٹ پلیئرز US Non Farm Payroll کے انتظار میں محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں۔ تاہم اسکے باوجود ایشیائی سیشنز کے دوران Aussie ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔

ٹیکنیکی جائزہ

 

آسٹیلیئن ڈالر بیئرش زون میں اپنی تمام موونگ ایوریجز سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے۔ تاہم 0.6600 کا نفسیاتی ہدف عبور کرنے کی صورت میں سائیڈ لائن بلز کی سپورٹ بھی ریلی میں شامل ہو جائے گی۔ اسکا محور (Pivot) 0.6575 جبکہ مجموعی Bias نیوٹرل ہے۔

چینی حکومت کا آسٹریلیا پر عائد Anti Subsidy Bill واپس لینے کا اعلان۔ AUDUSD میں بحالی کی لہر

اسکے سپورٹ لیولز 0.6570 , 0.6530 اور 0.6510 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 0.6610 ,  0.6635 اور 0.6660 ہیں۔ پہلی مزاحمت عبور کرنے پر یہ نیوٹرل جبکہ تیسری پر یہ بلش زون میں داخل ہو جائے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button