آسٹریلیئن ڈالر کی قدر میں کمی، Chinese GDP Report ریلیز

رواں سال کے دوسرے کوارٹر میں چینی قومی آمدنی 6.3 فیصد رہی۔

آسٹریلیئن ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ جس کی بنیادی وجہ Chinese GDP Report کے توقعات سے کم اعداد و شمار ہیں۔ اس کے علاوہ امریکی ڈالر کی قدر میں بحالی کی لہر سے بھی Aussie Dollar دفاعی انداز اختیار کرتے ہوئے 0.6850 سے نیچے آ گیا ہے۔

Chinese GDP Report کے آسٹریلیئن ڈالر پر اثرات

دوسرے کوارٹر میں چینی قومی آمدنی 6.3 فیصد رہی جبکہ اس سے قبل 7.3 فیصد کی پیشگوئی تجی۔ اس طرح رواں سال کے دوران چینی معیشت سکڑنے کا عمل جاری ہے۔ جس سے Global Growth اور رسد کے توازن پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔ یاد دلاتے چلیں کہ کورونا کی عالمی وباء کے باعث چین میں سخت معاشی اور سماجی پابندیوں کے مرحلہ وار ہٹائے جانے کے باوجود صنعتی پیداوار اور سپلائی بھرپور انداز میں شروع نہیں ہو سکے جس سے مارکیٹ میں کساد بازاری (Recession) کا رسک فیکٹر تقویت اختیار کر رہا ہے۔

حالیہ عرصے میں تائیوان کے معاملے پر US China Tensions اور دیگر Geo-Political وجوہات کی بناء پر بھی دنیا کی دوسری بڑی معیشت وہ فیصلہ کن کردار ادا نہیں کر رہی جو اس نے 2008ء کی کساد بازاری کے دوران یورپ کو اس نکالنے کیلئے کیا تھا۔ تاہم اس کے بعد براک اوباما اور ڈونلڈ ٹرمپ کے ادوار میں چین کے ساتھ امریکی تعلقات خاصے کشیدہ رہے ہیں اور امریکہ میں رجسٹرڈ چینی کمپنیوں پر بھاری ٹیرفس عائد کئے جاتے رہے۔ جس کے جواب میں چین نے بھی یورپ اور امریکہ کیلئے سپلائی لائن محدود کر دی تھی۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ چین کے سب سے بڑے ٹریڈ پارٹنرز ہیں علاوہ ازیں چین ان ممالک کی کرنسیز کو عالمی تجارت میں تصفیئے کیلئے بھی استعمال کرتا ہے۔ اس طرح آسٹرلیئن اور نیوزی لینڈ ڈالرز کی نہ صرف 60 فیصد سے زائد طلب (Demand) ایشیائی مارکیٹ سے پیدا ہوتی ہے۔ بلکہ چینی معاشی سرگرمیوں میں آنیوالی ٹبدیلیوں سے یہ سب سے زیادہ متاثر بھی ہوتی ہیں۔

ٹیکنیکی جائزہ

 

ٹیکنیکی اعتبار سے آسٹریلیئن ڈالر نے کاروباری ہفتے کے پہلے دن کا آغاز مندی سے کیا۔ ٹریڈنگ چارٹ پر یہ اپنی 20 اور 100 روزہ Moving Averages سے اسوقت بھی اوپر ہے۔ تاہم اسکی پیشقدمی 0.6850 سے نیچے تھم گئی ہے۔ اس کے باوجود ہم کہہ سکتے ہیں کہ 0.6800 سے اوپر یہ اپنے بلش زون میں ہی رہے گا۔ تاہم یہ نفسیاتی ہدف بریک ہونے پر Bearish Chanel شروع ہو جائے گا۔

آسٹریلیئن ڈالر کی قدر میں کمی، Chinese GDP Report ریلیز

یہ نفسیاتی مارک اس لئے بھی اہم ہے کہ یہاں پر Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ بھی ہے۔ اسکے سپورٹ لیولز 0.6810, 0.6780 اور 0.6745 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 0.6830, 0.6850 اور 0.6880 ہیں۔

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button