سیم بینکمین فرائڈ کو جیل بھجوا دیا گیا۔ کرپٹو کرنسیز کی محدود رینج میں ٹریڈ
المیڈا ریسرچ اور FTX کے بانی کو منی لانڈرنگ اور غبن کے مقدمات کا سامنا
سیم بینکمین فرائڈ کو جیل بھجوا دیا گیا۔ جس کے بعد کرپٹو کرنسیز محدود رینج میں ٹریڈ کرتی ہوئی دیکھی جا رہی ہیں۔ بٹ کوائن 30 ہزار ڈالرز کی نفسیاتی سطح سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے۔
سیم بینکمین فرائڈ کو کن مقدمات کا سامنا ہے۔
المیڈا ریسرچ اور FTX کے بانی کو منی لانڈرنگ اور سرمایہ کاری فنڈز میں غبن کے مقدمات کا سامنا ہے۔ انکے خلاف ٹرائل گذشتہ برس نومبر میں Binance کے ساتھ فروخت کے معاہدے اور بعد ازاں خود کو ڈیفالٹ ڈیکلیئر کروانے کے بعد سے جاری ہیں۔ واضح رہے کہ یہ کرپٹو کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل تھا جس کے بعد پوری انڈسٹری کو بدترین دور کا سامنا کرنا پڑا۔
امریکی ریگولیٹری اداروں نے ان پر Wire Commodities and Securities Fraud کے الزامات عائد کئے ہیں۔ ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ مختلف کرپٹو فنڈز سے اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں رقوم ٹرانسفر کرتے رہے اور محض بیلنس شیٹ میں فرضی ڈیٹا کے ذریعے ریٹائرڈ افراد کا پیسہ استعمال کرتے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ ان کے تمام بینک اکاؤنٹس گذشتہ 9 ماہ سے منجمند ہیں اور ہزاروں صارفین اپنے سرمائے تک رسائی سے محروم ہیں۔ گزشتہ روز سیم بینکمین فرائڈ نے عدالت میں پیشکش کی کہ اگر انکے فنڈز بحال کردیئے جائیں تو وہ تمام متاثرین کے فنڈز واپس کرنے کیلئے تیار ہیں تاہم نیویارک کے جج نے انکی درخواست رد کر دی اور ضمانت منسوخ کرتے ہوئے انہیں جیل بھجوانے کے احکامات جاری کر دیئے۔ انہیں رواں ماہ سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔
عدالتی کاروائی پر بانی FTX کا موقف
بڑے پیمانے پر منی لانڈرنگ اور فراڈ کے الزامات پر بینکمین فرائڈ نے کہا کہ انکے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ انہیں سزا کی نہیں بلکہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے لاکھوں صارفین کے فنڈز کی فکر ہے۔ اگر معزز جج انکا سرمایہ بحال کر دیں تو وہ تمام والٹس کے اثاثے واپس کرنے کیلئے تیار ہیں۔
اس پر جج نے ریمارکس دیئے کہ کیا انہیں احساس بھی ہے کہ جو کچھ انہوں نے کیا اس سے معصوم سرمایہ کار کن تکالیف سے گزرے اور ان پر کیا گزری۔ ؟ عدالت نے تین روز قبل منظور یونیوالی ضمانت خارج کرتے ہوئے انہیں جیل بھجوانے کے آرڈرز جاری کر دیئے۔
مارکیٹ کا ردعمل
منجمند فنڈز اور والٹس بحال نے کئے جانے کی خبریں سامنے آنے پر کرپٹو کرنسیز محدود رینج اپنائے ہوئے ہیں اور زیادہ تر سرمایہ کار سائیڈ لائن ہو گئے۔ آج بٹ کوائن (BTC) 29500 سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے۔اسکی ٹریڈنگ رینج 29100 سے 29454 کے درمیان ہے۔ ایتھیرہئم (ETH) بھی اسی انداز میں 1848 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ لائٹ کوائن (LTC) 82 ڈالرز کی سطح پر آ گیا ہے۔ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران اسکی قدر میں 19 فیصد کمی واقع ہوئی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔