یورپی اسٹاکس میں مندی ، امریکی اور چینی معاشی ڈیٹا کے اثرات
توقعات کے برعکس US Retail Sales Report آنے پر افراط زر کے رسک فیکٹر میںاضافہ ہوا
یورپی اسٹاکس میں آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مندی کا رجحان رہا ۔ توقعات کے برعکس US Retail Sales Report آنے پر افراط زر کے رسک فیکٹر میںاضافہ ہوا ہے۔
امریکی رپورٹس یورپی اسٹاکس پر کیسے اثر انداز ہوئیں
امریکی محکمہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار میں Retail Sales کی ماہانہ سطح توقعات کے مطابق 0.7 فیصد رہی۔ جبکہ گذشتہ ماہ ب یہ ریڈنگ 0.2 فیصد رہی تھی۔ ڈیٹا کے مطابق سالانہ سلز 03. فیصد رہی ہے جبکہ 0.2 فیصد کی پیشگوئی تھی۔
کئی پہلوؤں سے یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ بہتر آئی ہے۔تاہم مسلسل ایک فیصد سے کم شرح کی وجہ سے عالمی اسٹاکس میں افراط زر (Inflation) اور کساد بازاری کے رسک فیکٹر میں اضافہ ہوا ہے اور انکی طلب (Demand) میںکمی نوٹ کی گئی ہے۔
امریکی ڈالر اور اسکی پروڈکٹس میں اضافے کی بڑی وجہ رپورٹ میں ذرائع توانائی کی فروخت میں ہونیوالی کمی ہے جو کہ Core Inflation کی علامت سمجھی جا رہی ہے ۔ جس کی وجہ سے ستمبر 2023ء کی FOMC میٹنگ میں فیڈرل ریزرو کے پاس Rate Hike Program جاری رہنے کا مضبوط جواز آ گیا ہے۔
ڈیٹا پبلش ہونے سے پہلے مارکیٹس دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے تھیں۔ تاہم اسوقت یہ امریکی ڈالر ان کو بیک فٹ پر لے آیا ہے . اس کے علاوہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت یعنی چین میں دیگر عالمی طاقتوں کے برعکس تفریط زر سے کساد بازاری کا خوف مارکیٹ پلیئرز کو سائیڈ لائن کر رہا ہے .
مارکیٹس کی صورتحال
FTSE100 میں منفی رجحان دیکھا گیا ۔ انڈیکس 117 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 7389 کی سطح پر بند ہوا اسکی ٹریڈنگ رینج 7369 اور 7508 کے درمیان ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں 46 کروڑ 32 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا.
Dax30 میں سرمایہ کاری کا انتہائی کم حجم اور شیئر والیوم دیکھنے میں آئے ہیں ۔ جرمن بینچ مارک انڈیکس 136 پوائنٹس کی گراوٹ سے15767 پر آ گیا ہے۔ اسکی کم ترین سطح 15703 اور بلند ترین 15923 رہی ہے۔ اسکی مارکیٹ کیپٹیلائزیشن میں 0.85 فیصد کمی ہوئی ہے۔ جبکہ ٹریڈ ہونیوالے شیئرز کی تعداد 4 کروڑ 53 لاکھ رہی ۔
دیگر یورپی مارکیٹس پر نظر ڈالیں تو CAC40 میں 81 پوائنٹس کیمندی واقع ہوئی ہے۔ جس کے بعد یہ 7267 پر آ گیا ہے۔ جبکہ اس میں 3 کروڑ 60 لاکھ شیئرز کا تبادلہ ہوا ۔ FTSEMIB میں 160 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ جس سے انڈیکس28435 پر پہنچ گیا ہے۔ مارکیٹ میں متاثرکن شیئر والیوم ریکارڈ کیا گیا ۔ اختتامی سیشن میں 43 کروڑ سے زائد شیئرز ٹریڈ ہوۓ
سوئس مارکیٹ انڈیکس (SMI) میں بھی شدید مندی کا رجحان رہا ۔ معاشی سرگرمیاں بند ہونے پر یہ 124 پوائنٹس نیچے 10985 پر ٹریڈ کر رہا تھا.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔