گولڈ کی محدود رینج میں ٹریڈ ، FOMC Minutes کا انتظار

سنہری دھات آج بھی بیک فٹ پر نظر آ رہی ہے۔

گولڈ محدود رینج میں ٹریڈ جاری رکھے ہوئے ہے۔ FOMC Minutes کے انتظار میں سرمایہ کار محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں۔

گولڈ کی قدر میں مندی کی وجوہات۔

گذشتہ ایک ہفتے کے دوران جاری ہونیوالی امریکی معاشی رپورٹس کے مثبت ڈیٹا سے امریکی ڈالر اور 10 سالہ مدت کی US Bonds Yields میں اضافہ ہوا۔ جس سے گولڈ دفاعی انداز اختیار کر گیا۔ اسکی سب سے زیادہ طلب (Demand) ایشیائی مارکیٹس سے پیدا ہوتی ہے۔

چینی تفریط زر (Chinese Deflation) کے رسک فیکٹر کی وجہ سے یہاں سرمایہ کار سائیڈ لائن نظر آ رہے ہیں۔ چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت اور صنعتی طاقت ہے۔ اسکی معاشی سست روی سے عالمی سطح پر عدم استحکام رسد جنم لیتا ہے۔

چین میں کورونا کی عالمی وباء کے باعث عائد سخت معاشی اور سماجی پابندیوں کے سبب معیشت اس حد تک متاثر ہوئی کہ مرحلہ وار انہیں ہٹائے جانے کے باوجود پیداواری عمل توقعات کے مطابق شروع نہیں ہو سکا۔ مزید برآں زیادہ تر کمپنیاں اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر قرض میں ڈوب گئے ہیں۔

جس سے اشیاء کی قیمتیں بڑھنے کی بجائے کم ہو رہی ہیں۔ اور ایسا دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی بار ہو رہا ہے۔ صنعتکار اپنی اشیاء لاگت سے بھی کم قیمتوں پر فروخت کر رہے ہیں۔ اس عمل سے کماڈٹیز اور چین کی ترجیحی ٹریڈنگ کرنسیز آسٹریلوی اور نیوزی لینڈ ڈالر شدید متاثر ہوئے ہیں۔

FOMC Minutes گولڈ کی سمت کیسے متعین کر سکتے ہیں ؟

آج FOMC Minutes جاری کئے جائیں گے۔ یہ اس اعتبار سے اہمیت کے حامل ہیں کہ ان سے فیڈرل ریزرو کے پالیسی ساز اراکین کی Rates Hike Program کے حوالے سے اپروچ سامنے آ سکتی ہے۔

گذشتہ میٹنگ کی تفصیلات میں اگر فیڈ کی اکثریتی رائے Tightening Cycle بند کرنے کی ہوئی تو گولڈ اور دیگر دھاتیں تیزی کا مومینٹم اپنا لیں گی اور Bonds Yields میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔ اس کے برعکس اگر پالیسی میکرز کی رائے سخت مانیٹری پالیسی کے حق میں ہوئے تو امریکی ڈالر اپنے تمام حریفوں کو مات دے جائے گا۔

ٹیکنیکی جائزہ

گولڈ اسوقت اپنی تمام موونگ ایوریجز سے نیچے 19 سو کی نفسیاتی سپورٹ کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ قیمتی دھات بیئرش مارکیٹ موڈ کی وجہ سے فروخت کے دباؤ کا سامنا کر رہی ہے۔ 20SMA کی سپورٹ بریک ہونے پر اسکا جھکاؤ اور ارتکاز بیئرش ہو گیا ہے۔ یہ اسوقت اپنی 200EMA کے قریب اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔

گولڈ کی محدود رینج میں ٹریڈ ، FOMC Minutes کا انتظار

اس کے سپورٹ لیولز 1890 ، 1875 اور 1854 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1910 ، 1930 اور 1950 ہیں ۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button