US Crude oil Inventories جاری ، WTI کی قدر میں اضافہ.، USDCAD میں مندی
US Crude oil Inventories جاری کر دی گئی ہیں ، جس کے بعد WTI میں تیزی کی لہر دیکھی جا رہی ہے جبکہ USDCAD میں مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے . واضح رہے کہ جاری ہونیوالے ڈیٹا میں امریکی اسٹریٹجک ذخائر میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے .
US Crude oil Inventories کی تفصیلات.
امریکی محکمہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ میں ہفتہ وار اسٹاک میں 5 لاکھ 96 ہزار بیرل کی کمی واقع ہوئی ہے ، جبکہ اس سے قبل 2 لاکھ 32 ہزار کی پیشگوئی تھی . اگر اسکا تقابلہ گزشتہ اعداد و شمار کے ساتھ کریں تو پچھلے ہفتے اسٹریٹجک ذخائر میں 5 لاکھ 85 ہزار بیرلز کا زبردست اضافہ ہوا تھا .
ان میں سے ریفائنری استعمال میں 9 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ امریکی مارکیٹ میں 9 لاکھ بیرل کی اضافی طلب پیدا ہوئی تھی جسے ریاستی ذخائر سے پورا کیا گیا .
مارکیٹ کا ردعمل.
ڈیٹا پبلش ہونے کے بعد USDCAD کی قدر میں مندی دیکھی جا رہی ہے جبکہ WTI ایل میں تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے . اسوقت یہ 81 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے ، واضح رہے کہ کینیڈا امریکہ کو آئل سپلائی کرنیوالا سب سے بڑا ملک ہے اور WTI میں اسکے شیئرز خود امریکہ سے بھی زیادہ ہیں ، یہی وجہ ہے کہ اسکی کرنسی پر آئل میں ہونیوالی تبدیلیوں کے براہ راست اثرات مرتب ہوتے ہیں .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔