Canadian CPI Report جاری، کینیڈین ڈالر اور WTI آئل مستحکم
Canadian CPI Report جاری کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد کینیڈین ڈالر کی قدر میں استحکام دیکھا جا رہا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USDCAD) 0.14 فیصد کمی کے ساتھ 1.3444 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
Canadian CPI Report کی تفصیلات
کینیڈین ادارہ برائے شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار توقعات سے منفی رہے ہیں اور افراط زر (Inflation) کی شرح 4.4 فیصد رہی۔ جبکہ 4.1 فیصد سالانہ کی پیشگوئی کی جا رہی تھی۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ کنزیومر پرائس انڈیکس 4.1 فیصد رہا تھا۔ ماہانہ CPI میں 0.7 فیصد اضافہ ہوا۔ جس کا تخمینہ 0.4 فیصد دیا گیا تھا۔
جاری کئے گئے ڈیٹا کے مطابق حقیقی افراط زر (Core Inflation) کی سطح 4.1 فیصد اور اسکی ماہانہ ریڈنگ 0.5 فیصد رہی۔ کینیڈا کو گذشتہ 40 سال کی بدترین افراط زر کا سامنا ہے۔ اسکے باوجود بینک آف کینیڈا مانیٹری پالیسی میں مرحلہ وار نرمی پر غور کر رہا ہے۔ تاہم کنزیومر پرائس انڈیکس اہم ترین معاشی ڈیٹا ہے جس سے BOC کے پالیسی ساز اراکین کیش ریٹس میں مزید اضافے پر غور کر سکتے ہیں
مارکیٹ کا ردعمل
رپورٹ کے مطابق کینیڈین ہیڈ لائن انفلیشن ایک مرتبہ پھر معیشت کو اپنی لپیٹ میں لیتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ جس کے بعد بینک آف کینیڈا (BOC) کی آئندہ ماہ میٹنگ میں ٹرمینل ریٹس بڑھنے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔ اسی وجہ سے کینیڈین ڈالر کی قدر مستحکم ہوئی ہے جبکہ اس کے خلاف امریکی ڈالر (USDCAD) 0.14 فیصد کمی کے ساتھ 1.3444 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ اس سے قبل امریکی ریٹیل سیلز رپورٹ جاری کی گئی۔ جس کے منفی اعداد و شمار نے فیڈرل ریزرو کی Rate Hike Policy جاری رہنے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ ریٹیل سیلز ڈیٹا سے امریکی ڈالر مستحکم ہوا۔ تاہم WTI آئل Canadian CPI کے زیر اثر تیزی کا مومینٹم اپنائے ہوئے ہے۔
امریکی کروڈ آئل کا ردعمل
کینیڈین ڈالرز میں تیزی کے اثرات WTI کروڈ آئل پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔ جو کہ 0.33 فیصد اوپر 71.33 ڈالرز فی بیرل پر آ گیا ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ کینیڈا امریکہ کو کروڈ آئل سپلائی کرنیوالا سب سے بڑا ملک ہے۔ امریکی کروڈ آئل برینڈ WTI میں کینیڈین شیئر امریکہ سے بھی زیادہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کینڈین ڈالرز اور WTI آئل کی قدر متوازی چلتی ہے۔ آئل کی قیمتوں میں اضافے سے کینیڈا میں امریکی ڈالر کی لیکوئیڈیٹی میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ اور کینیڈین ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوتا ہے۔۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔