یورپی اسٹاکس میں منفی  رجحان ، عالمی مارکیٹس  میں افراط زر کے رسک فیکٹر میں اضافہ

مسلسل دوسرے کاروباری ہفتے یورپی مارکیٹس سرمایہ کاروں کے محتاط انداز اور شیئر والیوم کی کمی کا سامنا کر رہی ہیں

یورپی اسٹاکس میں منفی  رجحان نظر آ رہا ہے۔ عالمی مارکیٹس  میں افراط زر کا رسک فیکٹر ،  کمپنیوں کی Earning Reports اور چینی تفریط زر کا خوف مارکیٹ موڈ پر اثر انداز ہو رہا ہے۔

یورپی اسٹاکس میں شیئر والیوم کی کمی ، رسک فیکٹر میں اضافہ.

مسلسل دوسرے کاروباری ہفتے یورپی مارکیٹس سرمایہ کاروں کے محتاط انداز اور شیئر والیوم کی کمی کا سامنا کر رہی ہیں۔ اسکی سب سے بڑی وجہ  عالمی اسٹاکس میں سرمایہ کاری کے حوالے سے پایا جانیوالا رسک فیکٹر ہے. جو جاپان سے امریکہ تک مارکیٹس کو متاثر کر رہا ہے   دیگر عوامل میں چینی تفریط زر (Deflation) کا خوف سرفہرست ہے .جو کہ عالمی افق پر عدم استحکام رسد پیدا کر رہا ہے۔

گزشتہ اختتام ہفتہ پر ریلیز کی جانیوالی چینی CPI Report میں Headline Inflation کی سطح منفی 0.3 فیصد رہی ڈیٹا دیگر ممالک کی نسبت تفریط زر کی نشاندہی کر رہا ہے ۔  دنیا کی دوسری بڑی معیشت میں اشیاء کی قیمتیں بڑھنے کہ بجائے کم ہو رہی ہیں . یعنی اپنے مقررہ اہداف سے بھی نیچے آ گئی ہیں۔

Chinese Deflation کے اثرات

DEFLATION  دوسری عالمی جنگ کے بعد کئی عشروں میں پہلی بار دیکھی جا رہی ہے ۔ دلچسپ پہلو یہ ہے کہ باقی دنیا بے قابو افراط زر کی وجہ سے کساد بازاری (Recession) کے دروازے پر ہے.  چین اسکے برعکس تفریط زر سے عالمی سپلائی چین کو غیر متوازن کر رہا ہے۔. رئیل اسٹیٹ اور صنعتی پیداواری شعبے قرض میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ عدم توازن کے انتہائی سنگین نتائج برآمد ہونے کی توقع ہے۔

مارکیٹ کی صورتحال

FTSEMIB میں مندی نظر آ رہی ہے۔ انڈیکس 77 پوائنٹس کیکمی  سے 7231 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی رینج 7231 سے 7310 کے درمیان ہے۔ جبکہ اس برطانوی مارکیٹ میں 21 کروڑ 65 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔

یورپی اسٹاکس میں منفی  رجحان ، عالمی مارکیٹس  میں افراط زر کے رسک فیکٹر میں اضافہ

Dax30 میں بھی اگرچہ ٹریڈنگ والیوم خاصا کم ہے  اسکا مجموعی منظرنامہ بھی منفی ہے۔ انڈیکس 180 پوائٹس کی کمی  سے 15489 پر آ گیا ہے۔ ابھی تک مارکیٹ میں2 کروڑ 71 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔

یورپی اسٹاکس میں منفی  رجحان ، عالمی مارکیٹس  میں افراط زر کے رسک فیکٹر میں اضافہ

CAC40 میں کمپنیوں کی معاشی رپورٹس کے باعث محدود رینج دکھائی دے رہی ہے۔ انڈیکس  88 پوائنٹس  نیچے  7102 پر ٹریڈ کر رہا ہے اسکی رینج 7100 سے 7166  کے درمیان ہے جبکہ ٹریڈ ہونیوالے شیئرز کی تعداد ١ کروڑ 59 لاکھ ہے۔

CAC40

یورپ کی سب سے بڑی اسٹاک مارکیٹ FTSEMIB میں بھی یہی  صورتحال  ہے۔ انڈیکس 295 پوائنٹس کم ہو کر 27592 پر منفی  سمت میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں 18 کروڑ 50 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔

 

دیگر یورپی مارکیٹس میں بھی اسی  انداز میں ٹریڈ جاری ہے۔ سوئس مارکیٹ انڈیکس (SMI) 132 پوائنٹس مندی سے 10752 پر آ گیا ہے۔ اسکہ بلند ترین سطح  10870 ہے جبکہ مارکیٹ میں صرف ١ کروڑ  شیئرز کا تبادلہ ہوا ہے۔  HEX میں 78 اور OMX میں 18پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button