ایشیائی اسٹاکس میں شدید مندی ، اہم ایونٹس کے پیش نظر سرمایہ کار محتاط۔

مارکیٹ پلیئرز عالمی معیشت کی صورتحال پر جیروم پاول کی تقریر پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔

ایشیائی اسٹاکس میں آج ہفتے کے آخری کاروباری روز شدید مندی دیکھی جا رہی ہے۔ جس کی وجہ عالمی سطح پر Recession کے رسک فیکٹر میں اضافہ اور Jackson Hole Symposium سے سربراہ فیڈرل ریزرو جیروم پاول کا شیڈولڈ خطاب ہے۔

 Jackson Hole Symposium کیا ہے ، اس سے چیئرمین فیڈ کا خطاب ایشیائی اسٹاکس پر کیسے اثر انداز ہو رہا ہے ؟

جیکسن ہول سمپوزیئم تین روز بین الاقوامی سیمینار ہے۔ جس کا میزبان امریکی مرکزی بینک فیڈرل ریزرو ہے۔ اس مرتبہ یہ ایونٹ امریکی ریاست کینساس میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ دنیا بھر کے اہم سربراہان سینٹرل بینکس اور معاشی ماہرین اس میں عالمی معیشت کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کریں گے۔

Jackson Hole Symposium

یوکرائن جنگ کے بعد پہلی بار ہونیوالے اس سیمینار کی اہمیت اس لحاظ سے بھی بڑھ گئی ہے کہ گذشتہ 18 ماہ کے دوران فیڈرل ریزرو ، یورپی سینٹرل بینک اور دیگر مرکزی بینکوں نے افراط زر (Inflation) اور Recession کنٹرول کرنے کیلئے Interest Rates میں مسلسل اضافہ کیا۔ ان چیلنجز پر تو کسی حد تک قابو پا لیا گیا ۔ لیکن Growth Rate یعنی شرح نمو انتہائی نچلی سطح پر آ گیا۔

مزید برآں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ تمام طاقتور ممالک میں سالانہ شرح سود 5 فیصد کے قریب آ گئی ہے۔ جو کہ بینکاری نظام کیلئے لیکوئیڈٹی اور محدود مارجن لیولز جیسے مسائل پیدا کر رہی ہے۔ ہم دیکھ چکے ہیں کہ رواں سال مارچ میں انہیں مسائل کے نتیجے میں جنم لینے والے بینکنگ بحران سے کئی ملٹی نیشنل بینکس دیوالیہ ہو گئے تھے جن میں دنیا کا قدیم ترین Credit Suisse بینک بھی شامل تھا۔

آج کے سیشن میں سب سے اہم کیا ہے ؟

اس اجلاس میں سب کی نظریں چیئرمین فیڈرل ریزرو جیروم پاول کے خطاب پر ہیں۔ کیونکہ ابھی تک Rate Hike Program کا مستقبل واضح ہے۔ مارکیٹ پلیئرز کو یقین ہے کہ ان کی تقریر سے اس بارے میں اہم اشارے مل سکتے ہیں۔ کیونکہ اس کا عنوان ہی معیشت ، رسد اور مانیٹری پالیسی ہے۔

ان کے علاوہ سیمینار سے یورپی سینٹرل بینک کی صدر کرسٹین لیگارڈ اور دیگر اہم شخصیات بھی خطاب کریں گی۔ Jackson Hole Symposium کے آغاز سے ہی بین الاقوامی مارکیٹس میں ٹریڈنگ والیوم انتہائی کم ہے اور زیادہ تر سرمایہ کار واضح سمت کا انتظار کر رہے ہیں۔ جس کا تعین آج ہونیوالی تقاریر کے بعد کیا جا سکے گا کیونکہ انکا آج فوکس عالمی معیشت کی صورتحال ، کساد بازاری اور افراط زر رہیں گے۔

مارکیٹس کا جائزہ

Nikkei225 میں شدید مندی کا رجحان ہے Wall Street کے ساتھ منسلک اس جاپانی بینچ مارک میں شدید سیلنگ دیکھنے میں آ رہی ہے۔ انڈیکس 642 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 31638 پر آ گیا ہے۔ جبکہ ٹریڈنگ رینج 31629 سے 31885 کے درمیان ہے۔

ایشیائی اسٹاکس میں شدید مندی

Shanghai Composite میں بھی منفی رجحان اور کم شیئر والیوم ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ اسوقت تک محض 1 لاکھ 84 ہزار شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔ جبکہ انڈیکس 20 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 3062 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Hangseng کے ٹیکنالوجی اسٹاکس میں ہونیوالی فروخت سے مارکیٹ کا مجموعی منظرنامہ منفی نظر آ رہا ہے۔ انڈیکس 196 پوائنٹس کی مندی سے 18015 کی سطح پر اتار چڑھاؤ کا شکار ہے جبکہ مارکیٹ میں ٹریڈ ہونیوالے شیئرز کی تعداد 1 ارب سے زائد ہے۔

دیگر ایشیائی مارکیٹس جیسا کہ Straight Times Index اور Taiwan Weighted میں بھی منفی مومینٹم دیکھا جا سکتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button