UK Services PMI جاری ، GBPUSD میں گراوٹ۔
اگست 2023ء کے دوران پرچیز مینیجرز انڈیکس توقعات سے مثبت رہا۔
آج UK Services PMI جاری کر دیا گیا ۔ جس کے بعد GBPUSD میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔
UK Services PMI کی تفصیلات۔
S&P Global کی جاری کردہ سروے رپورٹ کے مطابق اگست 2023ء میں سروسز سیکٹر کا ہرچیز مینیجرز انڈیکس 49.5 فیصد رہا۔ جبکہ اس سے قبل 48.7 فیصد کی پیشگوئی تھی۔
اگر اس کا تقابلہ جولائی کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ انڈیکس 51.5 فیصد رہا تھا۔ اس طرح یہ رواں سال کی پہلی گراوٹ ہے جو کہ معیشت پر افراط زر (Inflation) کے گہرے اثرات اور قوت خرید میں کمی کو ظاہر کر رہی ہے۔
مارکیٹ کا ردعمل۔
رپورٹ جاری ہونے کے بعد امریکی ڈالر کے خلاف برطانوی پاؤنڈ (GBPUSD) میں گراوٹ واقع ہوئی ہے۔ اسوقت یہ 0.61 فیصد کمی سے 1.2548 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ اسکی ٹریڈنگ رینج 1.2527 سے 1.2633 کے درمیان ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔