PSX میں کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام. پاکستانی روپے کی قدر مستحکم ہونے کے اثرات.
ہفتے کے آخری دن KSE100 انڈیکس 46 ہزار کی نفسیاتی سطح سےاوپر بند ہوا
PSX میں کاروباری ہفتے کا اختتام مثبت انداز میں ہوا. گزشتہ چند روز کے دوران پاکستانی روپے کی قدر مستحکم ہونے کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں.
اوپن مارکیٹ ریٹ میں بہتری کے PSX پر اثرات.
آج بھی اوپن مارکیٹ اور انٹربنک میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کا تسلسل جاری رہا .SBP کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر ایک روپے 99 پیسے یعنی 0.66 فیصد اضافے کے ساتھ 302 روپے 95 پیسے پر بند ہوئی، جو گزشتہ روز کے اختتام پر 304 روپے 94 پیسے پر تھی . اس طرح آرمی چیف اور حکومتی اقدامات کے ساتھ معاشی اعشاریوں میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے .
معاشی تحقیقاتی ادارے میٹس گلوبل کے مطابق پشاور میں گرے مارکیٹ کا خاتمہ اس کی مرکزی وجہ ہے تاہم پاکستانی کرنسی کی قدر میں اضافے کا ایک اور محرک اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سےکرنسی ایکسچینجز کے لیے متعارف کروائی گئی اصلاحات بھی ہیں۔
کیا اس حوالے سے مزید اقدامات کی ضرورت ہے. ؟
میٹس گلوبل کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اگر حکومت گولڈ کی بلیک مارکیٹ کے خلاف بھی اسی قسم کےایکشنز لیتی ہے تو صورتحال میں مزید بہتری آنے کے امکانات ہیں کیونکہ حالیہ اقدامات کے بعد اگر مافیا ڈالر نہ خرید سکا تو وہ گولڈ کی اسمگلنگ میں سرمایہ کاری کر سکتا ہے ، تحقیقاتی ٹیم کے مطابق اس حوالے سے بھی پلاننگ کی ضرورت ہے تا کہ معیشت کو زک پہچانے والے تمام راستے بند ہو جائیں.
فوریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان نے عالمی میڈیا کو بتایا ہے کہ کریک ڈاؤن کے بعد غیر قانونی کرنسی ایکسچینجز انڈر گراؤنڈ ہو گئی ہیں، جس سے اوپن مارکیٹ ریٹ میں استحکام دیکھا جا رہا ہے۔
مارکیٹ کی صورتحال.
آج ہفتے کے آخری روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا اختتام تیزی کے رجحان پر ہوا. KSE100 انڈیکس 256 پوائنٹس کے اضافے سے 46 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کرتے ہوے 46013 پر بند ہوا . آج اسکی بلند ترین سطح 46077 رہی .
دوسری طرف KSE30 بھی 83 پوائنٹس مستحکم ہو کر 16245 پر اختتام پذیر ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 16155 سے 16275 کے درمیان رہی .
آج پاکستانی کیپٹل مارکیٹ میں مجموئی طور پر 14 کروڑ 95 لاکھ شیئرز کا لیں دین ہوا . جنکی مجموئی مالیت 5 ارب 55 کروڑ روپے بنتی ہے . اس طرح مارکیٹ کے شیئرز والیوم بھی بہتری آئی ہے .
شیئرز بازار میں مجموئی طور پر 311 کمپنیوں نے ٹریڈ میں حصّہ لیا . جن میں سے 166 میں تیزی ، 114 میں مندی جبکہ 31 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی. اس طرح مارکیٹ نے رواں ماہ کے دوران دوسری بار یہ ہدف عبور کیا ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔