PSX میں تیزی کا رجحان برقرار ، آرمی چیف کی بزنس کمیونٹی سے ملاقات.

ٹیکس سسٹم اور اوپن مارکیٹ میکانزم کو شفاف بنانے کی یقین دیانی

PSX میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ آرمی چیف کی بزنس کمیونٹی سے ملاقات اور یقین دہانیوں کے مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

آرمی چیف کی معاشی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ.

ہفتے کے روز آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستانی کارپوریٹ سیکٹر کے نمائبدوں سے ساڑھے چار گھنٹے طویل ملاقات کی۔ انہوں نے سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک کے دوروں اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مختلف منصوبوں پر یونیوالی بات چیت پر کھل کر بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ دوست ممالک فوج کے زیر نگرانی منصوبوں میں 50 ارب ڈالرز کی براہ راست سرمایہ کاری کرنے جا رہے ہیں۔ جبکہ وہ اسکا حجم 75 بلیئن ڈالرز تک بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

پاک فوج کے سربراہ نے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے پنجاب ، سندھ اور دیگر صوبوں کے مختلف علاقوں کی زمینوں پر لیولنگ سے بھی آگاہ کیا۔

ٹیکس نیٹ اور اوپن مارکیٹ میکانزم کی شفافیت کا منصوبہ اور PSX پر اثرات۔

جنرل عاصم منیر نے کارپوریٹ سیکٹر کے نمائندہ وفد کی تجاویز کو دلچسپی سے سنا اور پاکستانی روپے کی گرتی یوئی قدر کو مستحکم کرنے کے لئے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میکانزم کو شفاف بنانے اور بلیک مارکیٹنگ کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کی یقین دہانی کروائی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ مشرق وسطی کے دیگر ممالک سے بھی مذاکرات کر رہے ہیں۔ جن میں سے قطر اور بحرین پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ بالخصوص آئل اینڈ گیس اور بینکنگ سیکٹر کی کمپنیوں میں شیئرز کی خریداری کیلئے ہونیوالے ڈائیلاگ حتمی مراحل میں ہیں۔

سپہ سالار نے کہا کہ PSX میں فارن انویسٹمنٹ کا اعلان اکتوبر میں کر دیا جائے گا۔ انہوں نے بزنس کمیونٹی کو بتایا کہ دوست ممالک چولستان اور تھر میں شمسی توانائی جبکہ ساحلی اور پیاڑی علاقوں میں ونڈ پاور بیلٹس بنانے کے خواہشمند ہیں تاہم وہ ان منصوبوں کیلئے پاک فوج کا تعاون چاہتے ہیں۔

بیورو کریسی کا کردار اور اسمگلنگ کا خاتمہ۔

اجلاس میں گیس بجلی اور دیگر شعبوں میں مبینہ کرپشن کے خاتمے اور اس سلسلے میں بیورو کریسی کے کردار پر بھی طویل ڈسکشن ہوئی۔ انہوں نے ٹیکس چوری اور ٹرانزٹ ٹریڈ میں اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے بھی کئے جانیوالے اقدامات شیئر کئے۔

مارکیٹ کا ردعمل۔

آرمی چیف کی اس بریفنگ کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گذشتہ روز سے تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ KSE100 انڈیکس جو کہ گذشتہ روز 335 پوائنٹس اضافے سے 45600 سے اوپر بند ہوا تھا آج محدود رینج میں 45563 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ سرمایہ کاروں کی طرف سے پرافٹ تیکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

PSX میں تیزی کا رجحان برقرار ، آرمی چیف کی بزنس کمیونٹی سے ملاقات.

دوسری طرف KSE30 بھی ملے جلے انداز میں 16100 سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔

PSX میں تیزی کا رجحان برقرار ، آرمی چیف کی بزنس کمیونٹی سے ملاقات.

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button