New Zealand Unemployment Forecast میں کمی ، NZDUSD میں بحالی ، NZX میں مندی۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیروزگاری کی شرح 4.8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ اس سے قبل 5.0 کی پیشگوئی تھی۔
New Zealand Unemployment Forecast جاری کر دی گئی ۔ جس کے بعد NZDUSD میں کسی حد تک بحالی جبکہ بینچ مارک NZX50 میں مندی نظر آ رہی ہے۔
New Zealand Unemployment Forecast کی تفصیلات۔
نیوزی لینڈ کے محکمہ خزانہ (Treasury Department) کی طرف سے ملک میں بیروزگاری اور آمدنی کے بارے میں تخمینہ جاری کر دیا گیا۔ جس کے مطابق ابتدائی رپورٹ کے مقابلے میں Unemployment کی سالانہ سطح 4.8 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ جبکہ اس سے قبل ابتدائی رپورٹ میں 5.0 فیصد کی پیشگوئی تھی۔
قومی آمدنی اور GDP میں بھی اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ تاہم رپورٹ کا منفی پہلو رواں سال کے دوران پہلی بار بجٹ کا خسارہ ہے۔ جو کہ 11.4 ارب ڈالر تک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ یہ معیشت اور مالیاتی نظام پر Inflation کے گہرے اثرات کو ظاہر کر رہا یے۔
مارکیٹ کا ردعمل۔
رپورٹ جاری ہونے کے بعد NZDUSD کی قدر میں کسی حد تک بحالی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ اسوقت کیوی ڈالر 0.2 فیصد مثبت زون میں 0.5920 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ خیال رہے کہ ڈیٹا پرنٹ ہونے سے پہلے ایشیائی سیشنز کے دوران اسکی کم ترین سطح 0.5904 رہی تھی۔
دوسری طرف نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج (NZX) میں مندی اور کم شیئر والیوم ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
بینچ مارک NZX50 محکمہ خزانہ کی پیشگوئی کے بعد 29 پوائنٹس کی مندی سے 11273 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج کے سیشن میں اسکی ٹریڈنگ رینج 11266 سے 11317 کے درمیان ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں مجموعی طور پر محض 80 لاکھ شیئرز کا تبادلہ ہوا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔