NZDUSD میں بحالی کی کوششیں ، امریکی اور نیوزی لینڈ INFLATION REPORTS پر فوکس

PMI  REPORT کے بعد کیوی ڈالر کی طلب میں اضافہ. چینی معاشی پالیسی کے اثرات 

NZDUSD رواں سال کی کم ترین سطح کے قریب بحالی کی جدوجہد کرتا ہوا نظر آ رہا ہے ، تاہم مارکیٹ پلیئرز امریکی اور نیوزی لینڈ کی INFLATION REPORTS کے پیش نظر محتاط انداز اختیار کئے  ہوئے ہیں . یہ دونوں رپورٹس اسی ہفتے ریلیز کی جائیں گی . علاوہ ازیں آج جاری ہونے والی PMI  REPORT کے بعد بھی کیوی ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا ہے.

NZDUSD نے نئے کاروباری ہفتے کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ کیا ہے۔ نیوزی لینڈ کآ توقعات سے بہتر Services PMI Data جاری ہونے کے بعد یہ 0.6100 سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Services PMI کی تفصیلات

نیوزی لینڈ کا Services PMI ڈیٹا جاری کر دیا گیا ۔ جس کے مطابق جولائی  2023ء کے دوران سروسز کا purchase Managers انڈیکس 53.3 فیصد رہا۔ جبکہ اس سے قبل 50.1 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ اگر تفصیلات کا جائزہ لیں تو Supplier Deliveries میں 51.1 فیصد، سیلز میں 52 فیصد اور لیبر مارکیٹ کا انڈیکس 52.6 فیصد رہا۔ جبکہ اسٹاک انوینٹریز 56.8 کے ساتھ سرفہرست رہا۔ دوسری طرف New Business Orders کا پی۔ایم۔آئی 55.4 فیصد آیا ہے۔ مثبت ریڈنگ سے گذشتہ ماہ ملکی معیشت کا مثبت منظر نامہ نظر آ رہا ہے ۔

اسکے علاوہ لیبر مارکیٹ اور صنعتی پیداواری شعبے میں افراط زر (Inflation) سے پیدا ہونیوالے دباؤ میں نمایاں کمی دیکھی جا سکتی ہے۔

NZDUSD پر اثر انداز ہونیوالے دیگر عوامل

اختتام ہفتہ پر نیوزی لینڈ کی GDP Report ریلیز کی گئی۔ محکمہ شماریات (Department of Statistics) کے مطابق رواں سال کے دوسرے  کوارٹر میں GDP کی ریڈنگ 0.1 فیصد کم رہی۔ جبکہ تمام سیکٹرز میں 2022ء کے آخری کوارٹر کی نسبت کم گروتھ ظاہر کر رہے ہیں۔ جس میں سالانہ GDP کی شرح 2.1 فیصد رہی تھی۔ اس رپورٹ کے نیوزی لینڈ ڈالرز پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔

اگر جغرافیائی حالات کا جائزہ لیں تو نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے ٹریڈ پارٹنر  چین کی معاشی پالیسی پبلش اونے سے مارکیٹس میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز ایشیائی مارکیٹس میں قدرے بہتر  ٹریڈنگ والیوم نظر آ رہا ہے۔

فوریکس اور کماڈٹیز کی سب سے زیادہ طلب (Demand) چین سے پیدا ہوتی ہے جس سے G-10 کی تمام کرنسیز پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ چین اپنی بین الاقوامی ٹریڈ میں تصفیے کیلئے نیوزی لینڈ ڈالر استمعال کرتا ہے. یہی وجہ ہے کے چینی معیشت میں ہونے والی کسی بھی تبدیلی کے اثرات اسی  پر مرتب ہوتے ہیں .

ٹیکنیکی جائزہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر (NZDUSD) اپنی 200 روزہ Exponential Moving Average سے نیچے  اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ Bullish ریلی کا تسلسل جاری رکھنے کیلئے  0.6160 کی سطح عبور کرنا ضروری ہے۔ جبکہ اس کے اسی پوائنٹ پر Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ بھی موجود ہے۔ اگر دیگر موونگ ایوریجز کا جائزہ لیں تو اسوقت کیوی ڈالر 100SMA سے بھی نیچے ہے  جو کہ Bullish Channel کی ابتدائی سطح ہے۔ جبکہ یہ موجودہ سطح اسکی رواں سال میں کم ترین لیول ہے

NZDUSD میں بحالی کی کوششیں ، امریکی اور نیوزی لینڈ INFLATION REPORTS پر فوکس

اسکے سپورٹ لیولز 0.6105, 0.6070 اور 0.6030 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 0.6160, 0.6130 اور 0.6190 ہیں۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز نیوٹرل ظاہر کر رہے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button