امریکی اسٹاکس میں دن کا مندی پر اختتام ، سرمایہ کاروں کا محتاط انداز۔

US CPI کے پیش نظر مارکیٹس میں ٹریڈنگ والیوم کم رہا۔

امریکی اسٹاکس میں کاروباری دن کا اختتام مندی کے رجحان پر ہوا۔ US CPI کے پیش نظر زیادہ تر سرمایہ کار سائیڈ لائن دکھائی دیئے اور ٹریڈنگ والیوم میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

امریکی اسٹاکس پر اثر انداز ہونے والے عوامل۔

آج US CPI Report جاری کی جائے گی۔ مارکیٹ موڈ محتاط ہونے کی یہ سب سے بنیادی وجہ ہے۔ اس سے قبل جب بھی یہ ڈیٹا جاری ہوا۔ امریکی ڈالر دباؤ کا شکار ہوتا ہے۔تاہم اس بار معاملہ خاصا مختلف ہے۔ فیڈرل ریزرو کے Rate Hike Program کو لے کر مارکیٹ پلیئرز غیر یقینی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔

حالانکہ چیئرمین جیروم پاول واضح کر چکے ہیں کہ اگر ستمبر میں ضرورت پڑنے پر Interest Rate بڑھایا گیا تب بھی مستقل بنیادوں پر Tightening Cycle جاری نہیں رکھا جا سکتا۔ کیونکہ اس سے Growth Rate اور Labor Market متاثر ہو رہے ہیں۔ تاہم عالمی مارکیٹس کنزیومر پرائس انڈیکس کو لے کر افراط زر (Inflation) اور کساد بازاری (Recession) کے رسک فیکٹرز کے شکار ہیں۔

پالیسی ساز عہدیداران کے بیانات۔

گذشتہ ہفتے معمول سے ہٹ کر FOMC کے عہدیداروں کی طرف سے اپنی تقریروں میں مانیٹری پالیسی پر بات چیت کی گئی۔ زیادہ تر سینیئر ممبران ٹرمینل ریٹس میں تبدیلی کو افراط زر میں کمی کے اہداف سے مشروط کرنے کے حق میں تھے۔ تاہم کرسٹوفر والر ، لیزا ڈی کک ، اور نیل کشکاری کے اس حق میں ہیں کہ مسلسل بڑھتی ہوئی شرح سود ترقیاتی اہداف حاصل کرنے میں رکاوٹ ہیں۔ اس لئے اسے معطل کر دیا جانا چاہیئے۔

تاہم وائس چیئرمین جان ولیئمز اور تھامس بارکنز Headline Inflation کو 2 فیصد پر لائے بغیر مانیٹری پالیسی میں نرمی یا Rate Hike Program بند کرنے کے حق میں نہیں۔ اس طرح فیصلہ ساز کمیٹی کے متضاد بیانات سے بھی مارکیٹ سینٹیمنٹ منفی ہوا۔

مارکیٹ کی صورتحال۔

Dow Jones Industrial Average میں کاروباری سرگرمیاں اتار چڑھاؤ کے بعد 17 پوائنٹس مندی سے 34645 پر بند ہوئیں۔ ایک موقع پر انڈیکس 34560 کی کم ترین سطح پر آ گیا۔ تاہم اختتامی سیشن کے دوران 115 پوائنٹس ریکوری ہوئی۔ مارکیٹ میں ٹریڈ کئے جانیوالے شیئرز کی تعداد 31 کروڑ 86 لاکھ رہی۔

امریکی اسٹاکس میں دن کا مندی پر اختتام ، سرمایہ کاروں کا محتاط انداز

اسکے برعکس Nasdaq میں معاشی سرگرمیاں زیادہ منفی انداز میں اختتام پذیر ہوئیں۔ Nasdaq Composite انڈیکس ٹیکنالوجی اسٹاکس میں شدید فروخت کے بعد 144 پوائنٹس کی مندی سے 13773 پر بند ہوا۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 13763 سے 13913 کے درمیان رہی جبکہ مارکیٹ میں 85 کروڑ سے زائد شیئرز کا تبادلہ ہوا۔

امریکی اسٹاکس میں دن کا مندی پر اختتام ، سرمایہ کاروں کا محتاط انداز

S&P کا اختتامیہ 25 پوائنٹس کی مندی سے 4461 پر ہوا۔

نیویارک اسٹاک ایکسچینج کا کمپوزیٹ انڈیکس 4 پوائنٹس بحالی کے ساتھ 15953 پر بند ہوا جبکہ Russel2000 میں معاشی سرگرمیاں گذشتہ روز کی سطح 1855 پر بند ہوئیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button