Binance US کے چیف ایگزیکٹو مستعفی ، اسٹاف میں 30 فیصد تک کمی .
Binance US جو کہ دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو ایکسچینج Binance کی ذیلی شاخ ہے . رواں سال مارچ سے امریکی ریگولیٹری اداروں کی ہٹ لسٹ پر ہے
Binance US کے چیف ایگزیکٹو برائن شروڈر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں . جبکہ ایکسچینج نے 30 فیصد اسٹاف نکال دیا ہے .
Binance US کے اسٹاف میں کمی ، مالی مشکلات یا قانونی مجبوریاں.؟
Binance US جو کہ دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو ایکسچینج Binance کی ذیلی شاخ ہے . رواں سال مارچ سے امریکی ریگولیٹری اداروں کی ہٹ لسٹ پر ہے. مختلف ریاستوں میں آپریشنز بند ہونے سے شدید مشکلات کی شکار ہے . جبکہ اس نے عدالتی فیصلے کے مطابق امریکہ میں نیٹ ورک ختم کرنے کا بھی اعلان کر رکھا ہے .
حالیہ عرصے میں Binance کی اس امریکی شاخ کو جن مقدمات کا سامنا کرنا پڑا ، ان میں US SEC , Commodities Futures and Trading Commission اور امریکی ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس کی طرف سے غیر قانونی سیکیوریٹیز اور ریٹائر افراد کیلئے سرمایہ کاری اسکیمیں چلانے کے الزامات کے تحت کاروائیاں قابل ذکر ہیں .
کیا دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو ایکسچینج ڈوب رہی ہے ؟
Binance کے ذرایع کا کہنا ہے کہ ایکسچینج کے مسائل مالی سے زیادہ انتظامی ہیں . گزشتہ برس نومبر میں FTX گیٹ سکینڈل سامنے لانے میں اگرچہ بنیادی کردار اسی کا تھا تاہم اسکے بعد نئے ریگولیشنز اور بدلتے قوانین کی زد میں بہت جلد خود Binance بھی آ گئی . خاص طور پر اسکی ذیلی امریکی شاخ جسے Binance US کے نام سے جانا جاتا ہے ڈیجیٹل سرمایہ کاری کے نئے رولز سے مطابقت نہ رکھنے پر قانونی اعتبار سے اپنی حثیت کھو بیٹھی .
یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ صرف امریکی ونگ ٩ ارب ڈالرز سے زائد سرمایہ کاری حجم رکھتا ہے . حالیہ بحران کے علاوہ خود مرکزی کمپنی Binance کے ١٠ بڑے آفیشلز اپنے عہدے چھوڈ چکے ہیں.
چنگ پنگ زہاؤ کا موقف.
Binance کے چیف ایگزیکٹو چنگ پنگ زہاؤ نے اپنے ٹویٹ میں ان خبروں کی تردید کی ہے کہ ایکسچینج مالی مشکلات کی شکار ہے یا اپنی کاروباری ساکھ کھو رہی ہے . انہوں نے اپنے پیغام میں SEC کے تمام الزامات کو جھٹلاتے ہوئے مقدمے کا سامنے کرنے کا عہد کیا ہے۔ انہوں نے نے مزید کہا کہ ابھی تک انہوں نے اپنے خلاف لگائی جانیوالی چارج شیٹ دیکھی بھی نہیں ہے۔ انہوں نے اپنے موقف کا اعادہ بھی کیا کہ بائنانس امریکہ میں اپنے تمام آپریشنز قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے بند کر چکا ہے۔ مقدمے کی باقاعدہ کاروائی اکتوبر کے وسط میں شروع کئے جانے کی توقع ہے.
چیف ایگزیکٹو چنگ پنگ زہاؤ نے اپنے ٹویٹ میں یہ بھی کہا کہ ایکسچینج اور خود انکے خلاف مسلسل منفی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں لیکن وہ کلیر کرنا چاہتے ہیں کہ ان کی تمام سرگرمیاں قانونی دائرہ کار میں ہیں اور جاری رہیں گی .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔