UK GDP Report ریلیز ، برطانوی پاؤنڈ میں اتار چڑھاؤ

اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2023ء میں قومی آمدنی منفی 0.5 فیصد رہی۔

UK GDP Report جاری کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد برطانوی پاؤنڈ میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

UK GDP Report کی تفصیلات۔

برطانوی دفتر برائے شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جولائی 2023ء میں ماہانہ GDP کی شرح منفی 0.5 فیصد رہی۔ جبکہ اس سے قبل منفی 0.2 فیصد کا تخمینہ تھا۔ اگر اس کا تقابلہ جون کی رپورٹ سے کریں تو سابقہ ریڈنگ 0.5 فیصد تھی۔ سابقہ ماہانہ فگرز 0.2 فیصد تھی جبکہ معاشی ماہرین 0.3 فیصد کی توقع کر رہے تھے۔

رپورٹ مرتب کرنیولی ٹیم کے مطابق توقعات سے زیادہ سخت موسم گرما کے دوران ذرائع توانائی کی کھپت توقعات سے زیادہ رہی ہے۔ جس سے ملک میں توانائی کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ GDP کی موجودہ رپورٹ انتہائی منفی رہی ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل۔

منفی ڈیٹا جاری ہونے کے بعد امریکی ڈالر کے خلاف برطانوی پاؤنڈ (GBPUSD) یورپی سیشنز کے دوران 0.21 فیصد مندی کے ساتھ 1.2462 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

UK GDP Report ریلیز ، برطانوی پاؤنڈ میں اتار چڑھاؤ

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button