پاکستانی روپے کی قدر میں تیزی کا تسلسل جاری. انٹربنک میں امریکی ڈالر 297 روپے کا ہو گیا

پاکستانی روپے  کی قدر میں بہتری کا تسلسل آج بھی  جاری ہے، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید نیچے  آیا ہے .

آج پاکستانی روپے کی قدر میں کتنی بہتری آئیی ہے. 

پاکستان فوریکس ایسوسی ایشن  کے مطابق انٹربینک  میں روپے کے مقابلے میں  امریکی ڈالر ایک روپے 49 پیسے کمی کے بعد   297 روپے 33 پیسے کی  پر آ گیا ، جو بدھ کے روز  0.36 فیصد یا ایک روپے 7 پیسے گراوٹ  کے بعد 298 روپے 82 پیسے پر بند ہوا تھا۔  اوپن مارکیٹ میں بھی  میں ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی ایک روپے مہنگی ہو کر 298 روپے پر آگئی۔

پاکستانی روپے کی قدر میں تیزی کا تسلسل جاری. انٹربنک میں امریکی ڈالر 297 روپے کا ہو گیا

معاشی ماہرین اس بارے میں کیا کہتے  ہیں. ؟

Blink Capital Management  کے چیف ایگزیکٹو  حسن مقصود  نے urdumarkets.com سے بات چیت کرتے  ہوئے بتایا کہ آج کا دن بھی پاکستانی معاشی اعشاریوں کے لیے اچھا رہا  ہے، نہ صرف گرے مارکیٹ  بلکہ ہر طرف کریک ڈاؤن چل رہا ہے، جس کی وجہ سے چینی، تیل، آٹا، چاول اور دیگر اشیائے ضروریہ  کی قیمتوں میں کمی آرہی ہے۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو آنے والوں میں مزید بہتری آ سکتی ہے اور یہی ڈالر 250 روپے کا ہو سکتا ہے

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بزنس کمیونٹی کے نمائندہ وفد کے ساتھ ملاقات میں بلیک مارکیٹ مافیا کے خلاف بھرپور کاروایوں کا یقین دلایا تھا اور اس سلسلے میں پورے ملک بالخصوص پشاور میں حوالہ ہنڈی کے خلاف آپریشن جاری ہے .

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button