US Retail Sales Report ریلیز کر دی گئی ، امریکی ڈالر انڈیکس میں تیزی
اگست 2023 کے دوران ریٹیل سیل کی ماہانہ شرح 0.6 فیصد رہی
US Retail Sales Report ریلیز کر دی گئی. جس کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس میں تیزی دیکھی جا رہی ہے . واضح رہے کہ آج جاری ہونیوالی رپورٹ فیڈرل ریزرو کے مانیٹری پالیسی فیصلے سے پہلے آخری ہائی پروفائل ڈیٹا ہے . FOMC کی میٹنگ آئندہ ہفتے شیڈولڈ ہے .
US Retail Sales Report کی تفصیلات.
امریکی محکمہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک میں اگست 2023 کے دوران ریٹیل سیل کی ماہانہ شرح 0.6 فیصد رہی جبکہ اس سے قبل 0.2 فیصد کی پیشگوئی تھی . اگر اس کا تقابلہ گزشتہ ماہ کے ساتھ کریں تو جولائی کی رپورٹ میں ریٹیلنگ کے فگرز میں 0.6 کا اضافہ ہوا تھا . اس دوران اشیائے ضروریہ کی فروخت 697.6 ارب ڈالرز رہے جبکہ معاشی ماہرین 696.4 ارب کی توقع کر رہے تھے .
مارکیٹ کا ردعمل.
توقعات سے مثبت ریڈنگ آنے پر امریکی ڈالر انڈیکس میں تیزی دیکھی جا رہی ہے . جبکہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں دیگر تمام ٹریڈنگ اثاثے دفاعی انداز اختیار کر گئے ہیں . اسوقت گولڈ بحالی کی کوشش کرتے ہوے 1910 پر ٹریڈ کر رہا ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔