FOMC Minutes جاری کر دیئے گئے۔ امریکی ڈالر انڈیکس میں اتار چڑھاؤ

زیادہ تر پالیسی ساز اراکین کی رائے تھی کہ Rates Tightening Cycle بند نہیں کرنا چاہیئے۔

FOMC Minutes جاری کر دیئے گئے ہیں جس کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔ جبکہ سرمایہ کار خاصا محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں۔

FOMC Minutes کی تفصیلات

گذشتہ میٹنگ کی پبلش کردہ تفصیلات کے مطابق FOMC کے زیادہ تر پالیسی ساز اراکین کی رائے تھی کہ Rates Tightening Cycle بند نہیں کرنا چاہیئے۔ ان کے خیال میں اسوقت معیشت افراط زر (Inflation) کے دباؤ میں ہے ، لہذا Interest Rate میں مزید اضافے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔ خیال رہے کہ فیڈرل ریزرو  نے جولائی میٹنگ کے دوران Policy Rates میں کوئی اضافہ نہیں کیا تھا۔ اسکے علاوہ چیئرمین فیڈ جیروم پاول نے اپنی پریس کانفرنس میں Rates Hike Program بند کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

FOMC Minutes جاری کر دیئے گئے۔ امریکی ڈالر انڈیکس میں اتار چڑھاؤ

سخت مانیٹری پالیسی کساد بازاری کا سبب بن سکتی ہے

ریکارڈ کے مطابق اجلاس کے کچھ شرکاء نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ زیادہ سخت مانیٹری پالیسی سے Growth Rate میں کمی اور بیروزگاری میں اضافہ ہو سکتا ہے اور یہ صورتحال کساد بازاری کی طرف کے جا سکتی ہے۔ انہوں نے U.S Non Farm Payroll کی حالیہ رپورٹس میں غیر معمولی تغیرات کی نشاندہی بھی کی ۔ جس سے کارپوریٹ سیکٹر شدید مشکلات کا شکار ہو سکتا ہے۔

اسکے باوجود اکثریتی اراکین ٹرمینل ریٹس میں مزید اضافے کی حمائت کرتے ہوئے نظر آئے۔ ان کے خیال میں Headline Inflation کو 2 فیصد کے مقررہ ہدف تک لائے بغیر پروگرام بند کرنا معاشی اعتبار سے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

کیا FOMC میٹنگ میں مستقبل کی نرم پالیسی پر بحث ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل کرنے کیلئے افراط زر کنٹرول کرنے کے بعد شرح سود میں مرحلہ وار کمی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ تاہم ممبران کا خیال تھا کہ صورتحال کنٹرول کئے بغیر ایسا کرنا سود مند ثابت نہیں ہو گا۔ لیکن حتمی طور پر اسے بتدریج نیچے لانا پڑے گا۔ شرکاء نے اس امر پر بھی اتفاق کیا کہ امریکی بینکاری نظام مضبوط قدموں پر قائم اور لیکوئیڈٹی کا کوئی بحران موجود نہیں ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل

رپورٹ کے ملے جلے کمنٹس کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔ تاہم مستقبل میں مزید پالیسی ریٹس کے امکان سے امریکی ڈالر کا پلڑہ قدرے بھاری نظر آ رہا ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں دیگر کرنسیز اور اثاثے بیک فٹ پر آتے ہوئے محسوس ہو رہے ہیں۔ گولڈ اسوقت 19 سو کی نفسیاتی سپورٹ کا دفاع کر رہا ہے۔ جبکہ بیئرش دباؤ اسے 1885 کی طرف دھکیل رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button