Eurozone Trade Balance Report ریلیز ، یورو کی محدود رینج میں ٹریڈ ۔
جولائی 2023ء میں خطے کا سرپلس گذشتہ ماہ کی نسبت کم رہا۔
Eurozone Trade Balance Report جاری کر دی گئی۔ جس کے بعد یورو محدود رینج میں ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا رہا ہے۔
Eurozone Trade Balance کی تفصیلات۔
یورپی ادارہ برائے شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جولائی 2023ء میں ٹریڈ سرپلس 6.5 ارب یورو رہا۔ جبکہ جون میں یہ ریڈنگ 23 ارب یورو تھی۔ رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ (جنوری سے جولائی) کے دوران برآمدات 1663 ارب یورو رہیں۔ جبکہ اسی عرصے کے دوران درآمدات (Imports) 1660 ارب یورو رہیں۔ اعداد و شمار ذرائع توانائی کی درآمدات میں کمی کی نشاندہی کر رہے ہیں۔
مارکیٹ کا ردعمل۔
ڈیٹا پبلش ہونے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EURUSD) یورپی سیشنز کے دوران 0.20 فیصد تیزی کے ساتھ 1.0662 کی سطح پر آ گیا ۔ تاہم ٹریڈنگ والیوم کم ہونے کی بناء پر یہ بحالی محدود رینج میں ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز مانیٹری پالیسی کے اعلان کے بعد سے یورو دباؤ کا شکار ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔